تھیم پارک سوسائٹی مکینوں کی اپنے گھروں میں جلد واپسی ہوگی،کمشنرلاہور مریم خان

کمشنرلاہورڈویژن مریم خان نے کہا ہے کہ 25کیوسک فی سیکنڈ ڈرین کرنے والے ہاریزونٹل سیوریج پمپ بھی تھیم پارک میں نصب کر دیئے ہیں، ہیوی ہوریزونٹل پمپ، عارضی نالے و مشینری کی مدد سے سوسائٹی کے گرد پانی کافی کم ہو گیا ہے، 63سوکنال پر پھیلی تھیم پارک میں کھڑے سیلابی پانی نکالنے کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ ان شاءاللہ وزیراعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق تھیم پارک سوسائٹی مکینوں کی اپنے گھروں میں جلد واپسی ہوگی۔کمشنرلاہور مریم خان نے آج لاہور تھیم پر پارک سوسائٹی کے داخلی ایریا اور دریا کیجانب سے دورہ کیا اور سوسائٹی سے سیلابی پانی نکاس کیلئے سٹریٹیجئ اور میکانزم کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈی سی لاہور بھی ہمراہ موجود تھے۔ ضلعی انتظامیہ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سیلابی پانی کو نشیبی علاقے سے نکالنے کیلئے 24 گھنٹے کام ہورہا ہے، اب سوسائٹی کے گھروں کے درمیانی نشیبی جگہوں سے نکاس میکانزم پر کام شروع کیا جارہا ہے۔کمشنر لاہور مریم خان نے سوسائٹی کی مین انٹرنس کا بھی دورہ کیا۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ تھیم پارک سوسائٹی اطراف میں سیلابی پانی تقریبا ختم ہو گیا ہے، داخلی طرف سے بھی کلئر ہونا شروع اور اب صرف وسط ایریا میں پانی موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک افواج، واسا اور ضلعی انتظامیہ کے قائم کردہ کیمپس راونڈ دی کلاک مسلسل کام کرہے ہیں، وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کے مطابق متاثرہ ایریا سے جلد از جلد پانی کا نکاس کیا جائے گا۔

جواب دیں

Back to top button