لاہور آرٹس کونسل الحمراء کے بورڈ آف گورنرز کا 78واں اجلاس چیئرمین بورڈ آف گورنرز رضی احمد کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں زبان و ادب، تہذیب و ثقافت اور قومی ورثے کی بقاء و فروغ کے لیے نئی راہیں تلاش کی گئیں۔اس موقع پر رضی احمد نے کہا کہ الحمراء صرف ایک ادارہ نہیں بلکہ تہذیبی، فکری اور تخلیقی روایات کا نگہبان ہے،ہم اس ادارے کو ایک ایسا پلیٹ فارم بنا رہے ہیں جہاں زبان و ادب، فنونِ لطیفہ، اور قومی ورثے کی روشنی آئندہ نسلوں تک منتقل ہو، بورڈ آف گورنرز کا ہر اجلاس ہماری فکری سمت کو مزید واضح کرتا ہے اور ہم سب کی مشترکہ دانش اس ادارے کو مزید مضبوط بنانے میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے،ہم تخلیق، تنوع اور جدیدیت کو ساتھ لے کر چلتے ہوئے الحمراء کو عالمی سطح کے ثقافتی مرکز میں ڈھالنے کے لیے پرعزم ہیں۔اجلاس میں الحمراء کے جاری اور آئندہ ترقیاتی منصوبوں، انٹرکولیجیٹ تھیٹر فیسٹیول، تھیٹر فیسٹیول اور تخلیقی سرگرمیوں کے فروغ پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمراء محمد محبوب عالم چوہدری اس موقع پر کہا کہ کسی بھی منصوبے کا آغاز اگر انتہائی سوچ بچار کے بعد کیا جائے، تو وہ منصوبہ زیادہ سے زیادہ ثمرآور نتائج کا باعث بنتا ہے،الحمراء اسی فکری سنجیدگی کو اپنائے ہوئے ہے۔اجلاس میں بورڈ ممبران نعمان کبیر،ڈاکٹر ثمینہ نسیم، عمران قریشی،صوفیہ بیدار، سلیمہ ہاشمی، نیر علی دادا، حماد غزنوی،ڈاکٹر نیلم ناز، عباس تابش، قدسیہ رحیم، شاہد محمود ندیم اور دیگر اراکین نے شرکت کی۔
Read Next
ستمبر 20, 2025
*پاکستان اسٹاک ایکسچینج حملہ پر بنائی گئی دستاویزی فلم ریلیز کردی گئی*
جنوری 24, 2025
*ناصر خان جیسے فلم سازوں کی بدولت پاکستان کی ڈاکیومنٹری فلم انڈسٹری تیزی سے ترقی کر رہی ہے۔*
دسمبر 22, 2024
82 سال پہلے ساڑھے چودہ سال کی عمر میں فوت ہوجانے والا گلوکار
نومبر 15, 2024
تیرے مکھڑے دا کالا کالا تل وے ، چاندنی راتیں تاروں سے کریں باتیں چن دیا ٹوٹیا دل دیا کھوٹیا جیسے نغمات کی موسیقی ترتیب دینے والے ممتاز موسیقار فیروز نظامی کی آج 49 ویں برسی ہے
نومبر 3, 2024






