لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ (LG&CDD) ، آگاہی AGAHE

اورڈبلیو ایچ ایچWelthungerhilfe (WHH)

کے تعاون سے ستھرا پنجاب پروگرام کے لیے مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن (M&E) فریم ورک کی ترقی پر ایک جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت سپیشل سیکریٹری لوکل گورنمنٹ آسیہ گل نے کی۔اس موقع پر آئی ٹی آلات کی حوالگی کی تقریب بھی منعقد کی گئی جہاں AGAHE اور WHH نے ایل جی اینڈ سی ڈی ڈی کو واش سروس کے موثر انتظام کے لیے تکنیکی معاونت فراہم کی۔ڈیٹا پر مبنی فیصلہ سازی اور خدمات کی فراہمی کو بڑھانے کے لیے یہ آلات صوبائی، ضلعی اور یونین کونسل کی سطح پر استعمال کیے جائیں گے۔میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے سپیشل سیکریٹری نے موسمیاتی لچکدار اور پائیدار واش سسٹم کو آگے بڑھانے میں LG اور CDD کے ساتھ AGAHE اور WHH کے مسلسل تعاون کی تعریف کی۔آسیہ گل نے کہا کہ یہ اقدام صوبہ بھر کی کمیونٹیز کے لیے صاف پانی، محفوظ طریقے سے صفائی کا انتظام اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی بہتر خدمات کو یقینی بنانے کے لیے حکومت پنجاب کے وژن کے مطابق ہے۔





