میئر سیکریٹریٹ سوک سینٹر میں شعبہ فائر بر یگیڈ کو آگ بجھانے کے سامان کی تقسیم کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں میونسپل کمشنر ظہور احمد لکھن ،چیف فائر آفسیر شہاب اکرام اور بلدیہ اعلیٰ کے افسران اور شعبہ فائر کے تمام فائر اسٹیشنز کے فائر فائٹرز کثیر تعداد میں شریک تھے۔تقریب میں میئر حیدرآباد کاشف علی شورو اور میونسپل کمشنر ظہور احمد لکھن نے چیف فائر آفیسر اور فائر اسٹاف کو آگ بجھانے کا سامان ہینڈ اوور کیا

دیئے جانے والے سامان میں ڈھائی انچ ڈایا کا ڈیورا انگلینڈ برانڈ کی 2000فٹ لائنیں۔ڈیڑھ انچ ڈایا کی ڈیورا انگلینڈ برانڈ کا 6000فٹ لائنیں۔مارک جرمن کاAFFF لیکوڈ فوم کے 25 لیٹر کے 40 عدد کین کل 1000 لیٹر فوم شامل ہے ۔اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے میئر حیدرآباد کاشف علی شورو نے کہا کہ فائر فائٹر ز معاشرہ کے وہ بہادر اور جانباز ہیں جو اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر دوسروں کی زندگیاں بچانے کے لئے آگ کے دریا میں کود جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شعبہ فائر کو جن مسائل کا سامنا ہے ہمیں ان کا پوری طرح ادراک ہے،اور ہم اپنے ادارے کو بہتر سے بہتر بنانے اور فائر فائٹنگ کے شعبے کو جد ید تقاضوں کے مطابق ہم آہنگ کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔اس سلسلے میں اپنی تمام تر توانائی بروئے کار لا رہے ہیں اور اس سے قبل ہم نے فائر فائٹنگ وہیکل کی مرمت کاکام انجام دیا ہے۔ اور آج یہ آگ بجھانے سے متعلق کے سامان بھی ہمارے اسی عزم کی کڑی ہے اور انشاء اللہ آئندہ بھی ہم اپنے فائر سیکشن کو مزید فعال و بہتر بنانے کیلئے اپنی کاوشیں جاری رکھیں گے۔






