*1. اس دفعہ ادائیگی صرف کیمپ سائٹ پر کی جائے گی**2. یہ کیمپ سائٹ ماڈل پر آخری ادائیگی ہوگی**3. کیمپ سائٹ پر خواتین کی سکریننگ ہوگی، جن خواتین کی رقم آئی ہوگی انہیں موبائل سم کاؤنٹر پر بھیجا جائے گا۔ وہاں موبائل کمپنی کا نمائندہ بائیو میٹرک تصدیق کرے گا اور حکومت پاکستان کی جانب سے مفت سم ایکٹیو کرکے اکاؤنٹ کھولے گا۔ آئندہ تمام ادائیگیاں اسی اکاؤنٹ میں آئیں گی**4. کیمپ پر دی جانے والی نئی سم مکمل طور پر مفت ہے، اس کی کوئی فیس نہیں ہے**5. اس قسط کے بعد خواتین کو یہ سم ہمیشہ ایکٹیو رکھنی ہوگی اور گم نہیں کرنی ہوگی، بصورت دیگر رقم کا حصول مشکل ہو جائے گا*6. اگر کسی خاتون کے نام پر پہلے ہی پانچ سمیں رجسٹرڈ ہیں تو ایک سم بند کروانا ضروری ہے، ورنہ حکومت کی جانب سے نئی سم جاری نہیں ہو سکے گی**7. صرف سرکاری نمبروں پر اعتماد کریں*
*ٹول فری نمبر: 0800-26477*
*ادائیگی آگاہی SMS نمبر: 8171*
*دیگر کسی نمبر سے موصول ہونے والے پیغامات جعلی ہیں**8. مزید معلومات کے لیے براہِ کرم اپنے قریبی تحصیل دفتر تشریف لے جائیں*






