میئر کراچی بیرسٹر مرتضٰی وہاب نے جکارتہ کے گورنر سے ملاقات کی اور اس ماڈل پر تبادلہ خیال کیا جس کے ذریعے میٹروپولیٹن کارپوریشن کراچی اپنی کچی آبادیوں کو بھی رہائشیوں کے لیے بہتر سہولیات کے ساتھ مناسب عمودی عمارتوں میں تبدیل کر سکتی ہے۔میئر کراچی کو ایک ماڈل عمارت میں بھی لے جایا گیا جہاں لوگوں کو رکھا گیا ہے۔میئر کراچی بیرسٹر مرتضٰی وہاب نے کہا ہے کہ

جکارتہ میں بین الاقوامی میئرز کانفرنس میں شرکت ان کے لئے اعزاز ہے۔ مقامی کونسلوں کے مالی استحکام اور وہ تبدیلی کے ایجنٹ کیسے ہیں پر کانفرنس سے خطاب میں مرتضٰی وہاب نے مالیاتی گرڈ لاک کو توڑنے کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے نظام اور میونسپل بانڈز کی اہمیت کو اجاگر کیا۔






