پشاور(بلدیات ٹائمز) لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کی کاوشیں رنگ لائی ہیں اور خیبرپختونخوا کے بندوبستی ایریاز کی 5 تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریٹر کے ملازمین اور پنشن کے بقایاجات کی ادائیگی کے لئے 161.000 ملین روپے کی ایڈیشنل گرانٹ ریلیز کی گئی ھے۔ تفصیلات کے مطابق لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا کی گزشتہ روز کی میٹنگز میں کمزور مالی پوزیشن والی TMAs کے ملازمین اور پنشنرز کی تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگیوں کے صوبائی حکومت سے روابط کئے گئے تھے جس کے نتیجہ میں اج پہلے سے بھیجے گئے 5 TMAS کے کیس کی 161.000 ملین روپے کی ایڈیشنل گرانٹ کے ریلیز آرڈر جاری کر دئیے گئے ہیں جن میں TMA کوہاٹ 87 ملین روپے، TMA تھانہ بازئی 9 ملین روپے، TMA مار تنگ 4 ملین روپے، TMA خوازہ خیلہ 22 ملین روپے اور TMA صوابی کے لئے 39 ملین روپے جاری کئے گئے ہیں۔ یاد رہے ابھی کمزور مالی پوزیشن والی TMAs کے گرانٹ کا اجراء ہونا باقی ہے۔ لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کے سرپرست اعلیٰ شوکت کیانی، چئیرمین محبوب اللہ ، صدر حاجی انور کمال خان مروت ، جنرل سیکریٹری سلیمان خان ہوتی اور پاکستان ورکرز فیڈریشن کے مرکزی صدر شوکت علی انجم اور صوبائی فیڈریشن سے ملحقہ یونین عہدیداران نے
گرانٹ کے فوری اجراء پر وزیر اعلیٰ علی آمین خان گنڈہ پور ، چیف سیکریٹری شہاب علی شاہ، وزیر بلدیات ارشد ایوب خان ، سیکریٹری مالیات آصف خان ، سیکریٹری بلدیات و دیہی ترقی خیبرپختونخوا سردار ثاقب رضا اسلم اور سیکریٹری لوکل کونسل بورڈ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی اداروں کے ملازمین اور پنشنرز کی مشکلات میں کمی لانے کے لئے وزیر اعلیٰ کے آن لائن تنخواہوں اور پنشن کی بزریعہ اکاونٹ فور بروقت ادائیگیوں کے احکام کو عملی جامہ پہنانے کے لئے فوری اقدامات اٹھائیں جائیں۔






