کمشنر لاہور مریم خان نے کہا ہے کہ لاہور تھیم پارک کے دو بلاکس کے علاوہ باقی تمام بلاکس تقریبا مکمل کلئر ہیں سویپنگ جاری ہے، انہوں نے کہا کہ دو بلاکس انتہائی نشیبی حصے میں راوی بیڈ سے بھی نیچے واقع ہیں ہیں، تھیم پارک سوسائیٹی کے اندر مین چوک تک سیلابی پانی کی مکمل نکاسی کی جاچکی ہے، درجنوں صفائی ورکرز صفائی، کچرا و کیچڑ اٹھانے کیلیے مشینری کے ساتھ شفٹوں میں کام کررہے ہیں، ان شاءاللہ وزیراعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق تمام تھیم پارک مکینوں کی گھروں میں جلد واپسی ہوگی۔کمشنر لاہور مریم خان نے تھیم پارک سیلابی پانی نکاسی کا جائزہ و فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ کیا اور فلڈ ریلیف کیمپ میں میڈیکل سنٹر و دیگر سہولیات کا فردا فردا عمیق جائزہ لیا۔ کمشنر لاہور نے ڈی سی لاہور سید موسی رضا کے ہمراہ فلڈ ریلیف کیمپس کا دورہ کیا خواتین سے خصوصی ملاقات کی اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ کمشنر لاہور نے کیمپس میں خواتین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کا پیغام ہے کہ تمام مکینوں کی مکمل بحالی تک حکومت پنجاب انکے ساتھ کھڑی ہے۔کمشنر لاہور مریم خان نے کہا کہ 63سوکنال پر پھیلی تھیم پارک سے سیلابی پانی نکالنے کا عمل تیزی سے جاری ہے، انہوں نے کہا کہ ہیوی ہوریزونٹل پمپ نالے و مشینری سے سوسائٹی کے بلاکس کے درمیان کھڑے پانی کی نکاسی کا عمل جاری ہے، 25کیوسک فی سیکنڈ ڈرین کرنے والا ہاریزونٹل سیوریج پمپ 24گھنٹے کام کررہا ہے، پاک افواج، واسا اور ضلعی انتظامیہ کے قائم کردہ کیمپس راونڈ دی کلاک مسلسل کام کرہے ہیں۔ کمشنر لاہور نے مزید کہا کہ تھیم پارک سوسائٹی ریلیف کیمپ تمام مکینوں کی اپنے گھروں میں واپسی تک فعال رہے گا۔
Read Next
22 گھنٹے ago
*کمشنر لاہورکی زیر صدارت ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ کمیٹی اجلاس،واسا،ایم سی ایل،بورڈ آف ریونیو ترقیاتی سکیموں کا جائزہ و منظوری۔*
4 دن ago
*لاہور میں 12تا 14مارچ 2027تین دن بسنت کی اجازت ہوگی۔مینوفیکچررز رجسٹریشن کا آغاز ہوچکا ہے۔اجازت نامے لازمی ہیں۔کمشنر لاہور*
6 دن ago
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا ڈی سی لاہور کیپٹن ر علی اعجاز کے ہمراہ کا لاہور جنرل ہسپتال کا دورہ*
1 ہفتہ ago
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا ٹی ایچ کیو ہسپتال سانگلہ ہل۔ ڈسپوزل اسٹیشن سانگلہ ہل کا دورہ۔*
2 ہفتے ago
ناجائز منافع خوری پر کوئی رعایت نہیں،کمشنر لاہور نعمان یوسف
Related Articles
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا مریم آباد کا دورہ۔ سالانہ زیارت مقدسہ مریم 4تا6ستمبر مرکزی تقریبات جاری*
2 ہفتے ago
کمشنر لاہور ڈویژن نعمان یوسف کا نکاسی آب انتظامات جائزہ کے لئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ
2 ہفتے ago
تمام اضلاع انسداد سموگ کیلئے سکواڈز قائم کریں اور فیلڈ میں سو فیصد متحرک رکھیں،کمشنر لاہور
2 ہفتے ago


