بلدیہ عظمیٰ کراچی کی جانب سے شہر بھر میں ڈینگی، ملیریا اور چکن گونیا کی روک تھام کے لیے بڑے پیمانے پر سپرے مہم کا آغاز

کراچی(بلدیات ٹائمز) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پر کراچی میں ڈینگی، ملیریا اور چکن گونیا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیشِ نظر بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ میونسپل سروسز کی جانب سے 26 ستمبر سے شہر بھر میں وسیع پیمانے پر اسپرے مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے، جو 28 ستمبر 2025 تک جاری رہے گی، فومیگیشن مہم کا مقصد تمام 25 ٹاؤن میونسپل کارپوریشنز (TMCs) کے تحت آنے والے علاقوں میں شام کے اوقات میں اسپرے کرنا ہے تاکہ مچھروں کی افزائش کو مؤثر طریقے سے روکا جا سکے،تمام ٹاؤن میونسپل کارپوریشنز کے چیئرمین اور میونسپل کمشنرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اسپرے مہم کی نگرانی کے لیے افسران مقرر کریں اور کارروائی سے متعلق رپورٹ دفترِ محکمہ میونسپل سروسز فومیگیشن، بلدیہ عظمیٰ کراچی کو جمع کرائیں،فومیگیشن کے لیے 25 گاڑیاں مختص کی گئی ہیں جن میں ہر گاڑی تین دن تک ایک ٹی ایم سی میں شام کے وقت اسپرے کرے گی، اسپرے مہم میں شامل ٹاؤنز میں بلدیہ ٹاؤن، لیاری، صدر، کورنگی، لانڈھی، نارتھ ناظم آباد، اورنگی، ملیر اور دیگر تمام ٹاؤنز شامل ہیں، محکمہ میونسپل سروسز کے سینئر ڈائریکٹر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اسپرے ٹیموں سے تعاون کریں تاکہ بیماریوں سے محفوظ ماحول کو یقینی بنایا جاسکے۔

جواب دیں

Back to top button