اختیارات نہ ملنے پر آزاد جموں وکشمیر کے بلدیاتی نمائندوں کا لانگ مارچ،مظفر آباد میں احتجاجی دھرنا

بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے 2 سال کا عرصہ گزر جانے کے بعد بھی بلدیاتی نمائندگان کو با اختیار نہ کرنے کے خلاف آزاد جموں وکشمیر کے بلدیاتی نمائندوں نےمظفرآباد میں اجتجاجی دھرنا دیا۔قانون ساز اسمبلی کے باہر احتجاجی کیمپ لگا دیا گیا جس میں سینکڑوں بلدیاتی نمائندوں نے شرکت کی۔یہ تحریک بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات نہ ملنے تک جاری رہے گی۔بلدیاتی نمائندگان کی طرف سےمظفر آباد کی طرف لانگ مارچ اور دھرنے کا اعلان کئی روز قبل کیا گیا تھا۔آزاد جموں وکشمیر کے بلدیاتی نمائندوں نے حکومت کو مطالبات پیش کر دیئے ہیں۔جن میں لوکل گورنمنٹ کا سو فیصد بجٹ، ایکٹ 2024 کی منظوری، سیکشن 9 کے تحت ضلعی آفیسران کا نوٹیفکیشن ، دفاتر کی تعمیر، اسٹاف کی فراہمی، تمام ڈیپارٹمنٹ اور ترقیاتی بجٹ میں مقامی حکومتوں کا حصہ، با اختیار مقامی حکومتیں شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button