ڈائریکٹر جنرل لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی طاہر فاروق نے ایم ڈی واسا غفران احمد کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے طاہر فاروق نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، نکاسی آب کا جائزہ لیا۔ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے طاہر فاروق نے قرطبہ چوک،
جی پی او چوک، لکشمی چوک، لکشمی ڈسپوزل اور گلشن راوی ڈسپوزل اسٹیشن کا دورہ کیا۔ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے طاہر فاروق نے واسا کی ایمرجنسی رسپانس ٹیموں کی ورکنگ کا جائزہ لیا۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت میں واسا کے 21 کیمپ لگائے گئے ہیں۔مون سون بارشوں سے نمٹنے کے لیے واسا کی ٹیمیں چوبیس گھنٹے فیلڈ میں متحرک ہیں۔ایم ڈی جی واسا نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ قرطبہ چوک پر سب سے زیادہ 110 ملی میٹر بارشیں ہوئی ہے۔شہر کے اہم نشیں بی پوائنٹس کو فوری طور پر کلیئر کر دیا گیا تھا۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے تمام ڈسپوزل اسٹیشنز کی سکرینوں کو صاف رکھنے کی ہدایات کی۔ڈی جی ایل ڈی اے نے ہدایت کی کہ واسا ٹیمیں ضلعی انتظامیہ اور الائیڈ اداروں کے ساتھ مل کر تمام علاقوں سے نکاسی آب کو یقینی بنائیں۔