کمشنر لاہور زید بن مقصود و سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کی زیرصدارت پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ڈسٹرکٹ امن کمیٹی کا اجلاس

‏اجلاس میں ضلعی انتظامیہ کے افسران، امن کمیٹی کے ممبران، مجالس اور جلوسوں کے لائسنس ہولڈرز اور منتظمین نے شرکت کی

۔‏اجلاس میں محرم الحرام کے دوران قیام ِامن اورسکیورٹی انتظامات سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔‏سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ محرم الحرام کی مجالس،عزاداری جلوسوں اور شرکاء کو فول پروف سکیورٹی فراہم کریں گے۔محرم الحرام کے دوران قیام ِ امن اور مذہبی رواداری ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔کمشنر لاہور زید بن مقصود نے کہا کہ ‏ضلعی انتظامیہ محرم الحرام کے دوران امن عامہ کے قیام کیلئے پولیس کی بھر پور معاونت کرے گی۔

جواب دیں

Back to top button