پشاور(بلدیات ٹائمز)گریڑہ شاہ جہان بنوں کے ساتھ واقع فلتھ ڈمپنگ گراونڈ سے واٹر اینڈ سینیٹیشن کمپنی اتھارٹی بنوں کے دو اہلکار ٹریکٹرز ڈرائیورز دولت خان اور گل ریاض خان کو مسلح آفراد نے 9 اکتوبر کو ٹریکٹر ٹرالی سمیت اغواء کیا گیا تھا اس وقت ایک اہلکار بھاگنے میں کامیاب ہوا تھا۔ ذرائع کے مطابق واسا بنوں کے دو مغوی ڈرائیورز آج اپنے گھروں میں واپس پہنچ گئے ہیں۔لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کے سرپرست اعلیٰ شوکت کیانی، صدر حاجی انور کمال خان مروت، چئیرمین محبوب اللہ ، جنرل سیکریٹری سلیمان خان ہوتی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں حکومتِ خیبر پختونخوا، وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا، چیف سیکرٹری، سیکریٹری بلدیات و دیہی ترقی خیبرپختونخوا، انسپکٹر جنرل پولیس اور ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس بنوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پہلے کی طرح آئندہ بھی پولیس عوام کے ساتھ ساتھ ملازمین کو تحفظ فراہم کرنے میں بھر پور کردار ادا کریں گے۔لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کی کوششیں بار آور ثابت ہوئیں اور 9 اکتوبر کو اغواء ہونے والے واسا بنوں کے دو ڈرائیورز آج اپنے اپنے گھروں میں پہنچ آئے ہیں۔ یہی اتفاق کی علامت ہوتی ہے۔ 9 اکتوبر کو بنوں واسا کے دو ڈرائیورز کے اغواء کے بعد صوبہ بھر کے بلدیاتی اداروں کے ملازمین اور پنشنرز نے لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کے پلیٹ فارم سے مغویوں کی رہائی کے لئے جدوجہد کرنا شروع کی تو ڈپٹی انسپکٹر جنرل بنوں کی ہدایات پر متعلقہ تھانہ کی پولیس نے ایف سی کی معاونت سے اغواء کنندگان کے خلاف گھیرا تنگ کیا تو انہوں نے مغویوں کو آج وزیرستان میں چھوڑ کر بھاگنے ہر ہی اکتفا کیا۔

جہاں سے مغوی بحفاظت اپنے گھروں میں پہنچ آئے ہیں۔ لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کے سرپرست اعلیٰ شوکت کیانی، صدر حاجی انور کمال خان مروت، چئیرمین محبوب اللہ اور جنرل سیکریٹری سلیمان خان ہوتی نے اپنے ایک بیان میں چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا ، انسپکٹر جنرل پولیس خیبرپختونخوا اور ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس بنوں کا مغویان کی بازیابی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کا ہے کام عوام اور ملازمین کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا۔






