وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں پنجاب کے تما م ٹال پلازوں پر پرچی ختم کرنے اور مکمل ڈیجیٹلائزیشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 38 الیکٹرانک ٹال پلازوں پر موٹروے کی طرز پرون ایپ ون سسٹم رائج ہوگا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے 5 بڑی روڈکی تعمیر ومرمت اور بحالی کے لئے پبلک پرائیویٹ اشتراک کار کی منظوری دے دی۔ پرائیویٹ ادارے سڑکوں کی تعمیرومرمت اور بحالی کے ذمہ دار ہوں گے۔ پنجاب میں ای ٹینڈرنگ کے ذریعے 40 ارب روپے کی بچت کا نیا ریکارڈ قائم ہوا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے نئی بننے والے تمام روڈز پر سولر سٹریٹ لائٹس لگانے کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے لاہور کی بیوٹی فکیشن پراجیکٹس کی بھی منظوری دی۔ ریلوے اسٹیشن، مصری شاہ، داتا دربار، اک موریہ،دوموریہ پل کی بیوٹیفکیشن اور ری ویمپنگ کی جائے گی۔ ریلوے اسٹیشن کے سامنے پارک میں فوارہ اور بچوں کے لئے منی ٹرین چلے گی۔ ریلوے اسٹیشن کے اردگرد تین کلومیٹر کے احاطے میں روڈز اور فٹ پاتھ بنائے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبہ بھر میں سی اینڈ ڈبلیو اور ایل ڈی اے پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو اور ڈی جی ایل ڈی اے نے تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ سیلاب کے دوران متاثرہونے والے 54 برج، 142 چھوٹے پل اور 858سڑکیں بحال کی جا چکی ہیں۔ 93 کلو میٹر طویل ملتان،وہاڑی روڈ کو پنجاب کی پہلی ڈسٹ فری سڑک بنایا جائے گا۔ وہاڑی ملتان روڈ پراجیکٹ کوجون2026 تک مکمل کر لیا جائے گا۔ قائد اعظم انٹرچینچ تا واہگہ ٹورازم کوریڈور جون تک مکمل کر لیا جائے گا۔ چیف منسٹر لوکل روڈ پروگرام 5251 کلومیٹر طویل کے2341 منصوبے دسمبر میں شروع اور جون تک مکمل ہوجائیں گے۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ مری کی تمام روڈز کی تعمیر ومرمت مکمل، چکوال اور ساہیوال کی بیشتر سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے پراجیکٹ مکمل ہوچکے ہیں۔ سی ایم پنجاب اینی شیٹیو کے تحت 10ہزار کلو میٹر سڑکوں کی تعمیر و مرمت تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہیں۔
Read Next
10 گھنٹے ago
پنجاب میں پہلی مرتبہ پولیس فیلڈ فورس کیلئے باڈی ورن کیمرے آگئے،ٹریننگ مکمل
2 دن ago
حکومت پنجاب نے پی ایم ایس کے گریڈ 18 میں ترقی پانے والے افسران کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے،مزید ایڈجسٹمنٹ ہوگی
2 دن ago
Punjab skills development and entrepreneurship Authority Act 2026
3 دن ago
*وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے پاکپتن کے ارکان صوبائی اسمبلی کی ملاقات*
4 دن ago
وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ارکان اسمبلی کو جاری ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کے معیار اور شفافیت پر نظر رکھنے کی ہدایت کردی
Related Articles
ہر تحصیل میں الیکٹروبس چلے گی،پنجاب میں تحصیل کی سطح پر الیکٹروبس سروس کا آغاز جنوری سے کر دیا جائے گا
6 دن ago
پنجاب کے ہر ضلع میں ”سپیشل روڈ مینٹیننس اسکواڈ“قائم کرنا فیصلہ،وزیراعلیٰ مریم نوازنے منظوری دے دی
1 ہفتہ ago



