ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا عطا بخش روڈ نزد کماہاں لدھر روڈ کا دورہ،جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے عطا بخش روڈ نزد کماہاں لدھر روڈ کا دورہ کیا ۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے عطا بخش روڈ پر جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر اور کنٹریکٹر نے بریفنگ دی۔عطاء بخش روڈ کے ایک حصے پر فنشنگ ورک جبکہ دوسرے حصے پر اسفالٹ کی تیاری جاری ہے۔عطاء بخش روڈ پر اعظم چوک تک اسفالٹ رواں ہفتے کی جائے گی۔ سڑک کے ایک طرف فٹ پاتھ، پیور اور دوسری طرف تجاوزات ختم کرکے سڑک کشادہ کی گئی ہے۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے ترقیاتی کاموں کی فنشنگ کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے کہا کہ فیروز پور روڈ ہڈیاراں ڈرین تا اعظم چوک سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ ماڈل کے تحت کام کیا جا رہا ہے۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے عطا بخش روڈ پر نالے کے اوپر کراسنگ اور گرینری کو بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کام کے معیار کو یقینی بنانے اور رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی۔

جواب دیں

Back to top button