کمشنر لاہور زید بن مقصود نے قصر بتول شادمان اور پانڈو سٹریٹ اسلام پورہ کا دورہ کیا۔ کمشنر لاہور زید بن مقصود نے سکیورٹی، میونسپل انتظامات اور محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ تمام محکموں کی جانب سے انتظامات یقینی بنائے گئے ہیں۔ جلوس بروقت برآمد ہو رہے ہیں۔ کمشنر لاہور نے تمام محکموں کے افسران کے ہمراہ جلوس روٹ کا پیدل دورہ بھی کیا۔
انہوں نے کہا کہ محرم جلوس روٹس مکمل طور پر کلیئر ہیں۔ انتظامیہ جلوس منتظمین سے مکمل رابطے میں ہے۔تمام میونسپل محکمے، ٹریفک پولیس اور ضلعی پولیس اپنے فرائض کی انجام دہی میں مصروف عمل ہیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ تمام محکموں کے فوکل پرسنز جلوس روٹ پر موجود ہیں۔ منتظمین سے رابطے میں ہیں۔کمشنر لاہور نے جلوس میں داخلے کیلئے چیکنگ ایس اوپیز کا جائزہ لیا۔ پولیس افسران نے بریفنگ دی۔ کمشنر لاہور کو شادمان قصر بتول و پانڈو سٹریٹ اسلام پورہ جلوس کے روٹ کے داخلی و اختتامی روٹ پر بریفنگ دی گئی۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ جلوس بروقت برآمد ہو رہے ہیں۔ اپنے وقت پر اختتام پذیر ہونگے۔ کمشنر لاہور کے دورہ کے دوران ڈی سی لاہور رافعہ حیدر اور اے سی ماڈل ٹاون صاحبزادہ یوسف، اے سی سٹی رائے بابر، زیر تربیت پاس افسران و دیگر افسران بھی ہمراہ تھے۔