*راوی روڈ مارکیٹ میں فروٹ سٹالز کی الاٹمنٹ کے لیے 11 رکنی کمیٹی نوٹیفائی کر دی گئی*

ترجمان پرائس کنٹرول کمیونٹیز مینجمنٹ نے کہا ہے کہ راوی روڈ مارکیٹ میں فروٹ سٹالز کی الاٹمنٹ کے لیے 11 رکنی کمیٹی نوٹیفائی کر دی گئی ہے انہوں نے بتایا کہ ڈی جی ایگریکلچر مارکیٹنگ ریگولیٹری اتھارٹی طارق بسرا نے کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے اور اس کمیٹی کے ممبران میں سیکرٹری مارکیٹ، کمیٹی ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل،اسسٹنٹ کمشنر راوی روڈ کے نمائندہ سمیت 8 پرائیویٹ سٹیک ہولڈر شامل ہیں – انہوں نے بتایا کہ کمیٹی راوی روڈ فروٹ مارکیٹ میں شیڈز کی الاٹمنٹ کو میرٹ پر یقینی بنائے گی اور تمام شکایات کا ازالہ کر کے تین دنوں میں رپورٹ اتھارٹی کو جمع کرائے گی

جواب دیں

Back to top button