چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے سندس فاؤنڈیشن کے تھلیسیمیا آگاہی پروگرام میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کرتے ہوئے معاشرتی یکجہتی اور انسانی ہمدردی کے فروغ پر زور دیا۔ تقریب میں سماجی کارکنوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے سندس فاؤنڈیشن کی تھلیسیمیا کے مریض بچوں کیلئے کی جانے والی فلاحی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو اپنی زندگی میں ایسی کوشش ضرور کرنی چاہیے کہ کوئی ایسا کام ضرور کریں جس سے ہماری روح مطمئن ہوسکے تاکہ آپکو زندگی میں اسکے اچھے ثمرات نظرات آئیں اور اللہ تعالیٰ کے سامنے ہماری ان کاوشوں سے ہمیں اپنی منزل حاصل کرنے میں کامیابی حاصل ہوسکے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا یہ ایمان ہے کہ یہاں موجود معصوم بچے، بچیاں جنکو سندس فاؤنڈیشن جس طرح سپورٹ کررہی ہے اور اسکی بنیاد منو بھائی نے جو بنائی ہے وہ بہت بڑی کنڑبیویشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ کوئی اپنے پریکٹیکل عمل سے کوئی کام کرسکتا ہے تو یہ وہ سندس فاؤنڈیشن کے اندر حسب توفیق ضرور اپنا حصہ کسی نہ کسی شکل میں ڈالے۔ چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ میں نے سندس فاؤنڈیشن کو لاہور میں بھی بہت قریب سے کام کرتے ہوئے دیکھا ہے اور میں یقین کہ ساتھ کہتا ہوں کہ بلا خود و خطر اور مکمل اعتماد کے ساتھ جو بھی سندس فاؤنڈیشن کو عطیات دے گا وہ سندس فاؤنڈیشن پر نہیں بلکہ اپنے اوپر احسان کرے گا اور وہ اپنی آخرت کی راہ خود ہموار کررہا ہے۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ تھلیسمیا کے عالمی دن کے موقع پر ہمیں ایسے اصول ضرور اپنانے چاہئیں جو کہ آنے والی نسلوں پر احسان ہوں اور ہم اس مضر صحت بیماری پر شروع میں ہی قابو پاسکیں۔ انہوں نے کہا کہ میں، میرا ادارہ اور آپ ہمیں ذاتی اور پروفیشنل لیول پر جو بھی ڈیوٹی لگائیں گے سندس فاؤنڈیشن کی بہتری کے حوالے سے ہم اسے ضرور پورا کریں گے۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ میں سلام پیش کرتا ہوں اپنی سی ڈی اے انتظامیہ کا جنہوں نے اس عظیم مقصد کیلئے F-9 پارک سندس فاؤنڈیشن کیلئے مختص کیا اور یہ بہت بڑا صدقہ جاریہ ہے۔ اور یہ ان معصوم بچوں کی دعا کہ سندس فاؤنڈیشن اتنی ترقی کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری ذاتی اور پروفیشنل لحاظ سے سندس فاؤنڈیشن کے ساتھ یہ کمٹمنٹ ہے کہ تھلیسمیا کے عالمی دن کے موقع پر ہم جو بھی کنٹربیوٹ کرسکتے ہیں وہ ضرور کریں گے۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ پاکستان ہے تو ہم ہیں اور پاکستان کیلئے تن، من، دھن سب قربان کرسکتے ہیں اور انشاءاللہ اللہ ہم وہ غیور عوام ہیں جس کی طرف کوئی میلی آنکھ سے بھی نہیں دیکھ سکتا اور ہم اس پہ عظیم دھرتی پر فخر کرتے ہیں۔تقریب میں سابق چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری سمیت متعدد معزز شخصیات نے بھی شرکت کی اور تھلیسیمیا کے حوالے سے عوامی شعور بیدار کرنے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے سندس فاؤنڈیشن کی انتظامیہ، رضاکاروں اور تمام شرکاء کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایسی تقاریب نہ صرف انسانی ہمدردی کے جذبات کو ابھارتی ہیں بلکہ معاشرے میں امید کی ایک نئی لہر بھی پیدا کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے کی جانب سے یہ اقدام عوامی فلاح و بہبود کیلئے کئے جانے والے مسلسل اقدامات کا ایک حصہ ہے۔ ادارہ صحت، تعلیم اور سماجی تحفظ کے شعبوں میں عوامی شراکت داری کو فروغ دینے کیلئے پر عزم ہے۔






