سیکرٹری الیکشن کمیشن نےچیف سیکرٹری پنجاب کو نئے ایکٹ کے تحت بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کیلئے مراسلہ جاری کر دیا

سیکرٹری الیکشن کمیشن نےچیف سیکرٹری پنجاب کو بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کیلئے ہدایات جاری دی ہیں۔الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔مراسلہ میں کہا گیا ہے اور پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 کے تحت بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کا شیڈول واپس لے لیا ہے۔کمیشن نے 9 اکتوبر 2025 کو جاری کیا گیا ڈی لیمیٹیشن شیڈول واپس لے لیا ہے۔ مراسلہ کے مطابق الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کی چار ہفتوں کی مہلت کی درخواست منظور کر لی ہے۔الیکشن کمیشن نے حلقہ بندی اور حد بندی قواعد کی تیاری کیلئے چار ہفتے دیے ہیں۔کمیشن نے پنجاب حکومت سے بلدیاتی انتخابات سے متعلق نقشے اور اعدادوشمار طلب کر لیے۔مقررہ مدت میں قواعد و ڈیٹا فراہم نہ کرنے پر معاملہ کمیشن میں سماعت کیلئے مقرر ہوگا۔

جواب دیں

Back to top button