بلدیہ عظمٰی لاہور کے واہگہ زون میں بلڈنگ انسپکٹر کی پرکشش سیٹ کے لئے لڑائی شروع ہو گئی ہے۔ایک نے حکم امتناعی جبکہ دوسرا واپسی کے لئے ذور لگا رہا ہے۔واہگہ زون میں پہلے مبینہ طور پر کرپشن کی شکایات پر بلڈنگ انسپکٹر صنابل صلاح الدین کو تبدیل کیا گیا۔جس کی جگہ طارق سعید کی تعیناتی کی گئی جس نے غیر قانونی تعمیرات کے سابقہ ریکارڈ توڑ دیئے۔طارق سعید کو نشتر زون تبدیل کر دیا گیا۔عمران ارشاد کو بلڈنگ انسپکٹر لگانے کے بعد تبدیل کیا گیا جس نے حکم امتناعی حاصل کر لیا۔طارق سعید کی ابھی بے شمار شروع کروائی گئی غیر قانونی تعمیرات مکمل نہیں ہوئی جس کی وجہ سے وہ واپس واہگہ زون کے لئے ایڑی چوٹی کا ذور لگا رہا ہے۔واہگہ زون میں زونل آفیسر پلاننگ کے اہم سیٹ پر طاہر محمود گجر تعینات ہیں۔جس کو نشتر زون تعیناتی کے دوران ایک کیس میں رشوت پر انکوائری فائنل ہونے پر محکمہ بلدیات کی طرف سے سزا بھی ہو چکی ہے۔نشتر زون کے علاوہ شالیمار زون میں بھی طاہر گجر نے غیر قانونی اور بلڈنگ بائی لاز کے برعکس تعمیرات کروائیں۔جس نے مسماری اسکواڈ کے انچارج کے طور پر بھی مال بنایا۔میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کی طرف سے محکمہ بلدیات پنجاب کی انکوائری رپورٹ کے بعد سرنڈر کرنے کی بجائے سب سے حساس زون واہگہ میں تعینات کر دیا گیا۔جس میں بڑا حصہ آرمی کنٹرولڈ ایریا کا ہے۔سرحدی علاقوں میں بھی بغیر نقشہ تعمیرات معمول ہے۔یہ بات اہم ہے کہ واہگہ زون اس حوالے سے بھی پرکشش ہے جہاں شعبہ پلاننگ کے مافیا نے ناصرف غیر قانونی تعمیرات کروائیں بلکہ حیران کن طور پر جعلی فارم ہاوسیز کے علاوہ دیگر تعمیرات جعلی نقشوں پر مکمل کروا دیں۔لاہور میں سب سے زیادہ جعلی نقشے واہگہ زون میں جاری ہوئے ہیں۔جن میں سابقہ تاریخوں میں لینڈ سب ڈویژن اور ہاؤسنگ سکیمیں تک شامل ہیں۔سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔فارم ہاوسیز اس زون کی بڑی کمائی ہیں۔جس کی رشوت پانچ لاکھ سے شروع ہوتی ہے۔
Read Next
12 گھنٹے ago
روڈا کی غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف کارروائی، حسنین سٹی،بسم اللہ ہاؤسنگ گارڈن،عدیل،عظیم، متین گارڈن خرم ٹاؤن الحق گارڈن، حسن بلاک،سمارٹ ہومز کے دفاتر سیل
14 گھنٹے ago
لاہور،عوامی مقامات، بس اسٹاپس اور مین شاہراہوں پر پان تھوکنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ
2 دن ago
*ٹاون ہال لاہور۔ "محفوظ بسنت” شہریوں کے تحفظ کے لیے موٹرسائیکلز پر سیفٹی راڈز لگانے کی مہم عروج پر۔*
2 دن ago
پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا ٹی20سیریز،قذافی اسٹیڈیم کی صفائی دھلائی مکمل،زیرو ویسٹ زون قرار دے دیا گیا
4 دن ago






