*سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن نے ڈینگی، ملیریا اور سی بی سی کے ٹیسٹوں کی قیمتوں میں کمی کردی*

سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن نے ڈینگی، ملیریا اور CBC ٹیسٹوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کیا ہے۔ یہ قیمتیں 21 اکتوبر سے 31 دسمبر 2025 تک لاگو ہوں گے۔ اس اقدام کا مقصد ڈینگی کی وبا میں مریضوں کو فائدہ پہنچانا اور صحت کی سہولیات کو عوام کیلئے مزید سستا بنانا ہے۔

ایس ایچ سی سی کے سی ای او ڈاکٹر احسن قوی صدیقی نے کہا کہ یہ فیصلہ عام لوگوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے کیا گیا ہے، کیونکہ اس وقت سندھ میں ملیریا اور ڈینگی کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے اور بڑھتے ہوئے کیسز کے دوران ڈاکٹر مریضوں کو یہ ٹیسٹ کروانے کا مشورہ دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ SHCC نے یہ فیصلہ عام لوگوں کو فائدہ پہچانے کے لیے کیا ہے۔ انہوں ان قیمتوں کی مقرر کردہ بالائی حد 31 دسمبر 2025 تک لاگو ہوں گی۔

جن ٹیسٹوں کی قیمتیں کم گئی ہیں ان میں آئی سی ٹی ملیریا ٹیسٹ 3,050 کے بجائے 600، ڈینگی NS 1 Ag (ICT/ELISA) ٹیسٹ 4,550 سے کم کرکے 1,100، ڈینگی آئی جی ایم/ کومبو ٹیسٹ 4,150 سے کم کرکے 1,500 اور سمیر ٹیسٹ کے ساتھ سی بی سی (بشمول ڈینگی کیسز کے لیے فالو اپ سی بی سی 1,250 کے بجائے 500 میں کی جائے گی۔آغا خان یونیورسٹی ہسپتال، ڈاکٹر عیسیٰ لیبارٹری اینڈ ڈائیگنوسٹک سینٹرز، اور چغتائی لیبارٹری سمیت کئی ممتاز لیبارٹریز نے سندھ بھر میں کم نرخوں پر یہ ٹیسٹ پیش کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کے مطابق جو لیبارٹریاں پہلے ہی کم یا مساوی قیمتوں پر ٹیسٹ کررہی ہیں وہ اسی قیمتوں کو جاری رکھیں گے

جواب دیں

Back to top button