میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ کی وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیف منسٹر ہاؤس کراچی میں ملاقات

میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیف منسٹر ہاؤس کراچی میں ملاقات کی ،جس میں سکھر کے عوامی مسائل، ترقیاتی منصوبوں اور سہولیات کے بہتر انتظامات پر بات چیت کی گئی۔

ملاقات کے دوران وزیرِ اعلیٰ کو سڑکوں کی مرمت و توسیع، صاف پانی کی فراہمی، صحت کے شعبے میں جدید سہولیات اور تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کے منصوبوں سے آگاہ کیا گیا۔وزیرِ اعلیٰ سندھ نے ترقیاتی منصوبوں میں تیزی لانے اور عوام کی سہولیات بہتر بنانے کے لیے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

جواب دیں

Back to top button