*ڈپٹی کمشنر قصورعمران علی کی زیر صدارت ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس*

ڈپٹی کمشنر قصورعمران علی کی زیر صدارت ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس ڈی سی کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں پولیس، ضلعی افسران سمیت ضلعی امن کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ممبران کمیٹی نے اپنی اپنی تجاویز پیش کیں اور ملک میں امن و امان کی فضا قائم رکھنے کی یقینی دہانی کروائی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی عمران علی نے کہاکہ ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس کا مقصد ضلع بھر امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کرنا ہے ۔ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع بھر میں لاؤڈاسپیکر ایکٹ کا نفاذ ہرصورت یقینی بناجائے۔ انتہا پسند جماعت اور غیر قانونی مقیم انٹرنیشنل شہریوں کے خلاف پنجاب پولیس ہیلپ لائن 15 میں خصوصی سیل قائم کر دیاگیاہے۔ عوام انتہا پسند جماعت اور غیرقانونی تارکین وطن کی اطلاع کے لیے فوراً 15 پر کال کریں۔حکومت نے صوبے کو غیر قانونی اسلحہ سے پاک کرنے کیلئے اقدامات کی رفتار تیز اور مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ پنجاب حکومت کی ہدایت پر ڈالاکلچر،بدمعاشی اور مافیا کلچر کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔پنجاب حکومت نے امن کمیٹیز کو فوری طور پر موثر اور مزید فعال بنانے کا فیصلہ کیاہے جس میں امن کمیٹیز کو جاری تمام آپریشنز پر آن بورڈ رکھا جائے گا۔شہری غیرقانونی رہائشیوں کو دکان یا مکان کرائے پر نہ دیں ورنہ کرایہ داری/پاسپورٹ ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی۔ سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد پھیلانے والوں کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے جائیں گے۔ پنجاب میں سوشل میڈیا پر شر انگیزی و نفرت کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ کر دی گئی ہے۔ غیرقانونی اجتماعات یا بازار بند کرانے والوں پر دہشتگردی قوانین لاگو ہوں گے۔ڈی سی کا مزید کہنا تھا کہ قصور امن اور بھائی چارے کا گہوارہ ہے ، ہمیں اسی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے امن اور بھائی چارے کے لیے اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہے ۔ضلع بھر میں حفاظتی و انتظامی امور کے استحکام کیلئے تمام مکاتب فکر کے علماء کرام و مذہبی راہنماؤں کی مشاورت کو مقدم رکھا جاتا ہے ، جس سے امن و سلامتی کی ضمانت ملتی ہے۔ ضلع بھر میں امن و امان اور عوام کے جان ومال کا تحفظ ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی اولین ترجیح ہے ۔امن کمیٹی کے اجلاس کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

جواب دیں

Back to top button