چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ کی زیر صدارت روہڑی میں جئے شاہ اور مکی شاہ ٹاؤن کی یونین کمیٹیز میں جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اہم اجلاس

چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ کی قصرِ ناصر ہاؤس روہڑی میں جئے شاہ اور مکی شاہ ٹاؤن کی یونین کمیٹیز میں جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اہم میٹنگ۔ جس میں میونسپل کمشنر علی رضا انصاری، جئے شاہ ٹاؤن کے چیئرمین عزیز اللہ مغل،فوکل پرسن وزیر بلدیات سندھ عرفان علی دائود پوٹو ، پبلک ہیلتھ، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سمیت متعلقہ محکموں کے افسران، یونین کمیٹیز کے چیئرمین، وائس چیئرمین، کونسلرز اور مقامی نمائندگان نے شرکت کی۔میٹنگ کے دوران تمام یونین کمیٹیز میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور اب تک کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ چیئرمین سید کمیل حیدر شاہ نے نمائندوں سے ان کے علاقوں کے مسائل سنے اور جاری منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی۔اس موقع پر سید کمیل حیدر شاہ نے کہا کہ شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی لوکل گورنمنٹ کی اولین ترجیح ہے۔ ہر یونین کمیٹی میں بیوٹیفکیشن منصوبوں کے تحت خوبصورت پارکس قائم کیے جائیں گے تاکہ شہریوں کو بہتر، صاف ستھرا اور خوشگوار ماحول فراہم کیا جا سکے۔مزید برآں، عوامی سہولت اور لوکل ٹرانسپورٹ کی بہتری کے لیے سکھر میں تین بڑے فلٹ فارم پارکس قائم کیے جائیں گے — روہڑی، پرانا سکھر اور سکھر آئی بی اے کے قریب — تاکہ شہریوں کو سفر کے ساتھ ساتھ تفریح کی جدید اور معیاری سہولیات بھی حاصل ہوں۔

چیئرمین ضلع کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ کا مزید کہنا تھا کہ لوکل گورنمنٹ سکھر شہری خوشحالی، ترقی اور صفائی کے معیار کو بلند کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت، معیار اور رفتار کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف فراہم ہو سکے۔

جواب دیں

Back to top button