کراچی کی تباہی کا کوئی اور نہیں بلکہ ایم کیو ایم خود ذمہ دار ہے،ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد

ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے ایم کیو ایم کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کی تباہی کا کوئی اور نہیں بلکہ ایم کیو ایم خود ذمہ دار ہے۔ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوامی خدمت کی سیاست کی ہے، لوٹ مار نہیں۔ایم کیو ایم کو چاہیے کہ ماضی میں کی گئی کرپشن، بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ پر قوم سے معافی مانگے۔شہر کو دوبارہ اندھیروں میں دھکیلنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔ایم کیو ایم کے دور میں کراچی کو لسانیت، بدمعاشی اور خوف کی سیاست کا نشانہ بنایا گیا۔آج پیپلز پارٹی کے دور میں شہر میں امن، ترقی اور روشنی لوٹ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ کل تباہی کے ذمہ دار تھے، آج خود کو مسیحا ظاہر کر رہے ہیں۔شہری باشعور ہیں، وہ جھوٹے دعووں اور پروپیگنڈے میں نہیں آئیں گے۔

جواب دیں

Back to top button