وزیر اعظم پاکستان نے دیامر بھاشا ڈیم متاثرین کے تمام جائز مطالبات حل کرنے اور معاہدے پر من و عن عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی ہے،حاجی گلبر خان

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے دیامر بھاشا ڈیم کے متاثرین کی بحالی اور ڈیم کمیٹی کے ساتھ طے پانے والے معاہدے پر عملدرآمد کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دنوں وزیر اعظم پاکستان کے زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس میں دیامر بھاشا ڈیم متاثرین کے تمام جائز مطالبات حل کرنے اور معاہدے پر من و عن عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دیامر کے عوام نے ملک کی خوشحالی اور تعمیر و ترقی کیلئے جو قربانی دی ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر مسنگ چولہا کے ادائیگیوں کے حوالے سے بھی طریقہ کار کو شفاف اور بہتر بنانے کی منظوری دی۔ اجلاس میں صوبائی سیکرٹری داخلہ، کمشنر دیامر/ استور ڈویژن اور ڈیم کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی۔

جواب دیں

Back to top button