کمشنر لاہور ڈویژن مریم خان کی زیر صدارت انسداد ڈینگی، پرائس کنٹرول کے حوالے سے ڈویژنل جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر لاہور سمیت چاروں اضلاع کے ڈی سی ز، پرائس ڈیپارٹمنٹ اور انڈسٹریز افسران نے شرکت کی۔

کمشنر لاہور کو تمام ڈی سیز نے اضلاع میں مختلف سبزیوں واجناس قیمتوں کے استحکام کے حوالے سے بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ لاہور میں گراں فروشی پر اکتوبر میں ابتک 33مقدمات کا اندراج اور 34لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا.کمشنرلاہورڈویژن مریم خان نے ڈی سیز کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ بازار میں اشیاء خورونوش کی دستیابی و فراہمی اور قیمتوں کی منظم مانیٹرنگ ہونی چاہئیے، تمام اضلاع میں پرائس مجسٹریٹس کو فیلڈ میں مکمل فعال رکھیں۔ کمشنر لاہور نے انسداد ڈینگی کے حوالے سے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ انسداد ڈینگی کیلئے اگلے دو ہفتے انتہائی اہم ترین ہیں، انتظامیہ و فیلڈ ٹیموں کی جانب سے سستی کی کوئی گنجائش نہیں، انہوں نے کہا کہ لاہور ڈویژن میں کسی مثبت ڈینگی مریض کی حالت تشویشناک نہیں ہے سو فیصد لاروا سرویلنس ہورہی ہے۔اجلاس میں ڈی سی لاہور سید موسی رضا، ایڈیشنل کمشنر محمد اکبر، ڈی سی ننکانہ تسلیم اختر راو، ڈی سی قصور عمران علی، اے ڈی سی آر و قائم مقام ڈی سی شیخوپورہ عثمان جلیس سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔






