وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت وزیراعلیٰ ہاؤس میں سالانہ ترقیاتی پروگرام (اے ڈی پی) کے تحت جاری منصوبوں کے جائزے کے لیے اجلاس منعقد ہوا۔ نیشنل ہائی وے پر بن قاسم کے قریب زیر تعمیر قومی میڈیکل کمپلیکس کے منصوبے پر خصوصی توجہ دی گئی۔ اجلاس میں سینئر وزیر شرجیل انعام میمن، وزیرِ صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو، وزیرِ آبپاشی جام خان شورو، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقی بورڈ نجم شاہ، سیکریٹری وزیراعلیٰ رحیم شیخ، سیکریٹری خزانہ فیاض جتوئی، سیکریٹری ورکس نواز سوہو اور سیکریٹری صحت ریحان بلوچ شریک ہوئے۔اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ قومی میڈیکل کمپلیکس صوبے کا ایک بڑا صحت عامہ کا منصوبہ ہے، جس پر کل لاگت 4,645.27 ملین روپے آئے گی۔ اب تک 1,017.144 ملین روپے خرچ کیے جا چکے ہیں جبکہ رواں مالی سال کے لیے 545.772 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں۔وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے منصوبے کی رفتار تیز کرنے کے لیے مختص فنڈز فوری طور پر جاری کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے محکمہ ورکس اینڈ سروسز کو ہدایت کی کہ 290 بستروں پر مشتمل اس کمپلیکس کی تعمیر، بالخصوص اسپتال کی عمارت کا کام، تیزی سے مکمل کیا جائے تاکہ منصوبہ بروقت پایہ تکمیل کو پہنچے۔مراد علی شاہ نے متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ اگلے ماہ کے اختتام تک طبی آلات کی خریداری کا عمل شروع کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تعمیراتی کام کے ساتھ ساتھ اضافی فنڈز بھی فراہم کیے جائیں گے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ یہ منصوبہ کسی تاخیر کے بغیر مکمل ہو۔ میں جون 2026 تک قومی میڈیکل کمپلیکس کا افتتاح کرنا چاہتا ہوں۔انہوں نے اس منصوبے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ کراچی اور اس کے ملحقہ اضلاع کے رہائشیوں کے لیے صحت کی سہولیات تک رسائی کو بہتر بنائے گا۔ وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت سندھ بھر میں اے ڈی پی کے تمام صحت عامہ کے منصوبے بروقت اور معیاری طور پر مکمل کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔
Read Next
3 دن ago
*سندھ کے 5 ہونہار طلبہ نے آکسفورڈ یونیورسٹی کےلیے بھٹو اسکالرشپس جیت لیں*
6 دن ago
وزیراعلیٰ سندھ اور گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات؛وفاق اور صوبوں کے درمیان رابطہ کاری بڑھانے پر اتفاق
6 دن ago
کراچی کا مستقبل ہماری مشترکہ کوششوں اور یکجہتی پر منحصر ہے،سید مراد علی شاہ
1 ہفتہ ago
سندھ اسمبلی نے دھرتی کی تقسیم کی سازش ناکام بنا دی،وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ
1 ہفتہ ago
صوبے کی تقسیم اور نئے صوبوں کے قیام کی کوششیں متفقہ طور پر مسترد،سندھ اسمبلی میں اہم قرارداد منظور
Related Articles
مراد علی شاہ کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس،کچے کی زمین کے سروے کےلئے 70 کروڑ 50 لاکھ روپے کی منظوری
2 ہفتے ago
*وزیراعلیٰ سندھ نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 میں مجوزہ ترامیم کا جائزہ لینے کے لئے ذیلی کمیٹی تشکیل دے دی*
2 ہفتے ago



