حیدرآباد: میئر حیدرآباد کاشف علی شورو نے ڈرگ ری ہیبیلیٹیشن اینڈ پریونشن پروگرام کا افتتاح کیا

سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ، تعلقہ لطیف آباد کے زیرِ اہتمام اور سی جے انسٹی ٹیوٹ آف سائیکائٹری اینڈ بیہیویئرل سائنسز کے تعاون سے ڈرگ ری ہیبیلیٹیشن اینڈ پریونشن پروگرام کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔تقریب کے مہمانِ خصوصی میئر حیدرآباد جناب کاشف علی شورو تھے، جبکہ فیصل عبدالجبار خان نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر مقررین نے منشیات کے خلاف اجتماعی جدوجہد اور نوجوان نسل کو صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔تقریب کا انعقاد شیزا فاطمہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ، تعلقہ لطیف آباد نے کیا۔

جواب دیں

Back to top button