محکمہ ایکسائز و ٹیکسیشن سندھ کی گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کی تبدیلی میں دو ماہ کی مزید مہلت دے دی

صوبائی وزیر ایکسائز مکیش کمار چاولہ کا مفاد عامہ میں بڑا قدم،محکمہ ایکسائز و ٹیکسیشن سندھ کی گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کی تبدیلی میں دو ماہ کی مزید مہلت دے دی گئی ہے۔سندھ میں اجرک والی نمبر پلیٹس کی ڈیڈ لائن آج 31 اکتوبر کو ختم ہورہی تھی۔نئے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق نئی جدید سیکیورٹی فیچرڈ نمبر پلیٹس کی آخری تاریخ اب 31دسمبر 2025 ہے۔محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سندھ نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔

جواب دیں

Back to top button