پشاور(بلدیات ٹائمز)لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کے سرپرست اعلیٰ شوکت کیانی ، صدر حاجی انور کمال خان مروت، چیئرمین محبوب اللہ اور جنرل سیکریٹری سلیمان خان ہوتی نے
اپنے ایک مشترکہ بیان میں مینا خان آفریدی کو صوبائی وزیر بلدیات و دیہی ترقی تعینات ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ مینا خان آفریدی بلدیاتی ملازمین کی مشکلات اور تکالیف کو مدِنظر رکھ کر تنخواہوں اور پنشن کی بروقت ادائیگی کے لئے اکاونٹ فور کا نفاذ یقینی بنانے کے لئے بھر پور کردار ادا کریں گے۔






