پسرور روڈ، وزیرآباد روڈ، کالج روڈ اور بنک روڈ جامکے روڈ کی تعمیر کا کام بروقت مکمل کیا جائے گا، وزیر بلدیات ذیشان رفیق

صوبائی وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق نے کہا ہے کہ ڈسکہ سٹی میں پانچ اہم سڑکوں کی ازسرنو تعمیر جاری ہے، جن پر کام کی رفتار اور معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ منصوبے مقررہ وقت میں مکمل کیے جائیں اور تعمیراتی کام میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

زیر تعمیر سڑکوں میں پسرور روڈ، وزیرآباد روڈ، کالج روڈ اور بنک روڈ شامل ہیں، جبکہ جامکے روڈ پر ٹرنک سیور لائن بچھانے کا عمل جاری ہے، جس کے بعد سڑک کی بحالی کا کام فوری شروع کر دیا جائے گا۔میاں ذیشان رفیق نے ترقیاتی منصوبوں کا موقع پر جا کر جائزہ لیا اور ہدایت دی کہ کام کی رفتار مزید تیز کی جائے، جبکہ تعمیراتی معیار کو ہر سطح پر برقرار رکھا جائے تاکہ شہریوں کو دیرپا سہولیات میسر آئیں۔انہوں نے کہا کہ زیر تعمیر سڑکوں پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے متبادل راستوں کی نشاندہی کی جائے اور واضح سائن بورڈز آویزاں کیے جائیں تاکہ عوام کو کسی قسم کی پریشانی نہ ہو۔صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ پنجاب سٹیز پروگرام کے تحت سیوریج کا جامع منصوبہ تکمیل کے قریب ہے، جبکہ نالوں کی صفائی کا عمل بھی جاری ہے۔ انہوں نے مون سون کے پیش نظر میونسپل حکام کو ہدایت کی کہ تمام ڈسپوزل اسٹیشن مکمل فعال ہوں، بیک اپ جنریٹرز دستیاب رکھے جائیں اور ڈی واٹرنگ سیٹ و عملے کی ڈیوٹی کا تحریری روسٹر جاری کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق مفاد عامہ کے منصوبے بروقت اور معیاری انداز میں مکمل کیے جائیں گے، اور کسی بھی قسم کی غفلت یا تاخیر ناقابل برداشت ہوگی۔حاجی عظیم بٹ صدر پی پی 51،محمد افضل منشاء سٹی صدر ڈسکہ و چئیرمین پریس کلب ڈسکہ اور دیگر سینئر لیگی رہنما بھی موجود تھے۔چیف آفیسر بلدیہ ڈسکہ الفت شہزاد، ایس ڈی او بلدیہ ڈسکہ صائم بھی موجود تھے

جواب دیں

Back to top button