وزیر محنت و افرادی قوت و سماجی تحفظ سندھ سعید غنی سے ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے وفد کی ملاقات

وزیر محنت و افرادی قوت و سماجی تحفظ سندھ سعید غنی سے ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے وفد نے ڈائریکٹر ہیومن اینڈ سوشل ڈویلپمنٹ صوفیہ شکیل کی سربراہی میں ان کے دفتر میں ملاقات کی۔وفد میں سنئیر ایجوکیشن اسپیشلسٹ و مشن لیڈر لیزا لاہیلاح، پروجیکٹ آفیسر و کو مشن لیڈر منصور علی مسعود، پروجیکٹ آفیسر ایجوکیشن فیاض خان، کنسلٹینٹس فاطمہ ارشد، مختار احمد، ملیحہ کیانی و دیگر شامل تھے۔اس موقع پر سیکرٹری محنت اسد اللہ ابڑو، ایڈیشنل سیکریٹری سوشل پروٹیکشن عائشہ ابڑو، سی ای او سمیع اللہ شیخ، ڈائریکٹر مہوش و دیگر بھی موجود تھے۔

ملاقات میں ایشین ڈویلپمنٹ بینک نے صوبہ سندھ میں کئیر، اکانومی اور غیر رسمی ورک فورس ڈویلپمنٹ پروجیکٹ کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

جواب دیں

Back to top button