لوکل گورنمنٹ جمہوریت کی نرسری ہے، 27ویں آئینی ترمیم سے نکال کر عوام کے سب سے بڑے مقدمے کو شکست دی گئی،خواجہ اظہار الحسن

ایم کیوایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہارالحسن نے ستائیسویں آئینی ترمیم میں ایم کیوایم کی لوکل گورنمنٹ سے متعلق تجاویز کو شامل نہ کرنے پر کہا ہے کہ لوکل گورنمنٹ جمہوریت کی نرسری ہے مگر اسے 27ویں آئینی ترمیم سے نکال کر عوام کے سب سے بڑے مقدمے کو شکست دی گئی، آئین کے آرٹیکل 140 اے کی مخالفت 25 کروڑ عوام کی دشمنی اور آئینِ پاکستان کی توہین کے مترادف ہے۔ خواجہ اظہار الحسن نے ایوان میں گزشتہ حکومتوں میں بڑی سیاسی جماعتوں سے کئے گئے معاہدے پیش کرتے ہوئے کہا کہ مقامی حکومتوں کو بااختیار کرنے کا وعدہ سب نے کیا، وفا کسی نے نہ کیا۔

جواب دیں

Back to top button