میئر لاڑکانہ میونسپل کارپوریشن ایڈووکیٹ انور علی لہرکی زیرِ صدارت کارپوریشن کے ٹیکس برانچ کی اہم میٹنگ منعقد ہوئی
میٹنگ میں ڈپٹی میئر محمد امین شیخ، میونسپل کمشنر ڈاکٹر جاوید انور عباسی،ٹیکس افسران عبدالوہاب چچو ،محفوظ عباسی اور متعلقہ عملے نے شرکت کی ۔میٹنگ میں ٹیکس ریکوری کے عمل، اس سے متعلقہ امور، درپیش مسائل اور اصلاحاتی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔میئر لاڑکانہ نے میٹنگ کے شرکاء کو ہدایات دی کہ ٹیکس ریکوری کے نظام کو مزید مؤثر، منظم اور شفاف بنایا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ جن نادہندگان کی جانب سے واجبات کی ادائیگی میں مسلسل تاخیر کی جا رہی ہے، ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ میونسپل کارپوریشن کے مالی وسائل میں بہتری لائی جاسکے۔میٹنگ میں ٹیکس ریکوری کے ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن، سروے ٹیموں کی کارکردگی میں بہتری لائی جائے میئر لاڑکانہ نے مزید ہدایات دی کہ تمام افسران اپنی ذمہ داریاں دیانتداری سے نبھائیں اور کسی بھی قسم کی غفلت یا تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی






