خیبر پختونخوا، شہریوں سے شادی ،انتقال، پیدائش اور طلاق سرٹیفکیٹ کی اضافی فیس وصولی کی شکایات رسید لازمی قرار دے دی گئی

وزیر بلدیات خیبرپختونخوا مینا خان آفریدی ان ایکشن،شہریوں سے شادی ،انتقال، پیدائش اور طلاق سرٹیفکیٹ کی اضافی فیس وصولی کی شکایات پروزیر بلدیات مینا خان آفریدی نے فوری ایکشن لیتے ہوئے رسید لازمی قرار دیدی ہے۔شہریوں کو شفاف اور منصفانہ خدمات کی فراہمی لوکل گورننس کے بنیادی مقاصد میں شامل ہے۔ مینا خان آفریدی نے مزید کہا ہے کہ فیسوں کی ادائیگی اور رسیدوں کے اجرا میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ تمام سیکرٹریز اپنے دفاتر میں فیس کا شیڈول نمایاں مقام پر آویزاں کریں۔ہر درخواست گزار کو باقاعدہ رسید یا ٹوکن دیا جائے۔محکمہ بلدیات نے رسید لازمی قرار دینے کا اعلامیہ جاری کردیا ۔ جس کے مطابق رسید میں متعلقہ سرٹیفیکیٹ کی فیس درج ہو اور اس کی ایک نقل دفتر میں محفوظ رکھی جائے۔ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والے اہلکار کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

جواب دیں

Back to top button