ستلج سیلابی صورتحال،کمشنر لاہور مریم خان کادورہ قصور،ریسکیو،ریلیف،انخلاء آپریشن

‏کمشنر لاہور مریم خان نے ستلج سیلاب۔ریسکیو۔ریلیف و انخلاء آپریشن جائزہ کیلیے تلوار پوسٹ قصور کا دورہ کیا۔کمشنر لاہور مریم خان نے بتایا کہ‏دریائے ستلج میں 3لاکھ 85ہزار کیوسک کا غیر معمولی سیلابی بہاو ریکارڈ کیا گیا ہے۔ستلج سیلاب سے قصور کے 148موضع جات متاثر ہوئےہیں۔

اب تک 70ہزار افراد کو محفوظ مقامات و ریلیف کیمپس میں منتقل کیا گیا۔‏1لاکھ69ہزار مویشیوں کو بیڑوں کی مدد سے محفوظ جگہوں پر منتقل کیا گیا۔17ریلیف کیمپس قائم کیے گئے ہیں۔تمام ممکن سہولیات کی فراہمی کیجارہی ہے۔کمشنر لاہور مریم خان نےڈی پی ایس قصور میں قائم ریلیف کیمپ کا بھی دورہ کیا۔خواتین اور بچوں سے ملاقات کی۔انہوں نے کہا کہ ‏وزیر اعلٰی پنجاب سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑی ہیں۔انکی ہدایات کے مطابق اقدامات کو یقینی بنایا گیا ہے۔

جواب دیں

Back to top button