سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے ڈیرہ جات آئی ٹی پارک کا افتتاح کر دیا

ڈیرہ اسماعیل خان: ترجمان حکومت خیبرپختونخوا نے کہا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے ڈیرہ جات آئی ٹی پارک کا افتتاح کر کے جنوبی خیبرپختونخوا میں ڈیجیٹل انقلاب کے نئے دروازے کھول دیے۔ یہ پارک نوجوانوں کے لیے روزگار اور جدید ڈیجیٹل اسکلز کے مواقع فراہم کرے گا اور ڈیرہ اسماعیل خان کو ٹیکنالوجی حب میں تبدیل کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ڈیرہ جات آئی ٹی پارک نوجوانوں کو جدید سافٹ ویئر ڈیویلپمنٹ، فری لانسنگ اور اسٹارٹ اپ کے لیے ورک اسپیس فراہم کرے گا۔ نوجوانوں کو عالمی آئی ٹی مارکیٹ سے جوڑنا اور جدید تربیت، ورک اسپیس اور ٹیکنالوجی سہولیات مفت فراہم کرنا اس کا بنیادی ہدف ہے۔اس اقدام سے مقامی معیشت میں بہتری آئے گی اور ڈیجیٹل روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، جس سے ہزاروں نوجوان براہِ راست مستفید ہوں گے۔

جواب دیں

Back to top button