وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیرِ صدارت پشاور میں ہائیر ایجوکیشن اسکالرشپس تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد ہوا۔ صوبائی وزیر مینا خان آفریدی، محکمہ اعلیٰ تعلیم کے حکام، جامعات کے سربراہان اور طلبہ نے تقریب میں شرکت کی۔صوبائی حکومت کی جانب سے انڈر گریجویٹ اور گریجویٹ 347 طلبہ میں 64 ملین روپے کے اسکالرشپس چیکس تقسیم کیے گئے۔وزیرِ اعلٰی محمد سہیل آفریدی نےخیبر پختونخوا ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے لیے 300 ملین روپے اضافی فنڈز کا اعلان کیا، جن میں سے 100 ملین روپے قبائلی اضلاع کے طلبہ کے لیے مختص ہیں۔ محمد سہیل آفریدی نے کہا کہ طلبہ پاکستان کا مستقبل ہیں، نوجوانوں پر سرمایہ کاری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ مارکیٹ سے ہم آہنگ تعلیم متعارف کرائی جا رہی ہے تاکہ فارغ التحصیل طلبہ روزگار حاصل کرنے کے ساتھ دوسروں کو روزگار دینے کے قابل ہوں۔طلبہ کے لیے انٹرن شپ پروگرام شروع کیا جا رہا ہے تاکہ گریجویشن کے بعد بے روزگاری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ عمران خان کے وژن کے مطابق تمام حکومتی پالیسیز عوام کی فلاح پر مبنی ہوں گی اور بہتر گورننس یقینی بنائی جائے گی۔
Read Next
13 گھنٹے ago
خیبرپختونخوا کےبلدیاتی نمائندوں کیطرف سے حاجی غلام احمد بلور کے اعزاز میں پروقار تقریب منقعد کی جائیگی
19 گھنٹے ago
لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کی جدوجہد رنگ لے آئی،اکاونٹ فور کی سمری منظوری کیلئے وزیر اعلیٰ کو ارسال
2 دن ago
یقین دہانی کے باوجود بھی لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کی وزیر اعلیٰ کیساتھ ملاقات نہ ہوسکی،بھرپور احتجاج کیلئے مشاورت تیز
2 دن ago
خیبرپختونخوا،بلدیاتی اداروں کے ملازمین کی پنشن،گریجویٹی،لیو انکیشمنٹ وغیرہ کے کیسز کو حتمی شکل دینے کے لئے باقاعدہ اجلاس طلب
3 دن ago






