لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا کی متحدہ لیبر یونین ٹی ایم اے چارسدہ کے نومنتخب عہدیداران شاد خان اور دیگر کو مبارکباد

لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کے سرپرست اعلیٰ شوکت کیانی ، صدر حاجی انور کمال خان مروت، چیئرمین محبوب اللہ اور جنرل سیکریٹری سلیمان خان ہوتی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن چارسدہ میں متحدہ لیبر یونین چارسدہ کے عہدیداران کا بلا مقابلہ انتخاب پر نومنتخب عہدیداران شاد خان اور دیگرکو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس توقع کا اظہا کیا ہے کہ شادخاں اور ان کے دیگر نو منتخب عہدیداران پہلے سے بڑھ کر بلدیاتی ملازمین اور پنشنرز کے حقوق کے حصول اور تحفظ کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کرتے رہیں گے۔

جواب دیں

Back to top button