لاہور میں گندھارا تہذیب کے فن پاروں کی شاندار نمائش کا اہتمام کیا گیا۔ ناصر باغ دی بیرکس میوزیم میں افتتاحی تقریب میں وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین اور پارلیمانی سیکرٹری سلطان باجوہ کی بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ گندھارا ووٹوآفرنگز (Votive Offerings) کے موضوع پر فن پاروں کی نمائش کی گئی۔ صوبائی وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کا کہنا تھا کہ صدیوں پرانے فن پاروں کو نوجوانوں کی جانب سے اہمیت دینا خوش آئند عمل ہے۔ تقریب میں شمولیت کا مقصد نوجوان فنکاروں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ تاریخی فن پاروں کی نمائش مقامی صنعت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ دستکار اور فنکار ملکی مثبت پہچان بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری برائے ہاؤسنگ سلطان باجوہ نے کہا کہ نوجوانوں کا تاریخ سے وابستہ رہنا دور جدیدمیں منفرد مثال ہے۔ نوجوان آرٹسٹ محمود الحسن کے فن پاروں کی نمائش 5 جنوری تک جاری رہے گی۔ نمائش کے شرکاء نے نوجوان آرٹسٹ کے فن کو خوب سراہا۔
Read Next
2 دن ago
*لاہور ویسٹ واٹر اینڈ ڈرینج مینجمنٹ پراجیکٹ کی ٹیکنیکل ٹینڈرز اوپننگ*
2 دن ago
ایم ڈی واساگوجرانوالہ اکرام اللہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا،اے ڈی سی جنرل شبیر حسین کو اضافی چارج
2 دن ago
ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کی سربراہی میں تشکیل دی گئی ”ڈسٹرکٹ انڈسٹریل ریلوکیشن کمیٹی” کا اجلاس
2 دن ago
پی ایچ اے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا مشن، تمام مانیٹرنگ ڈیجیٹل اور خودکار نظام کے تحت کی جائے،سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل
3 دن ago






