لاہور کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ کمشنر لاہور زید بن مقصود نے نکاسی آب اور شہر کو صاف رکھنے کے حوالے سے واسا، ضلعی انتظامیہ، ایم سی ایل، ایل ڈبلیو ایم سی اور متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کیں۔کمشنر لاہور نے کہا ہے کہ تمام اضلاع کے ڈی سی ز اور اے سی ز کارپوریشنز عملہ کو پانڈنگ پر ردعمل دینے کیلئے فعال رکھیں، اے سیز اپنی تحصیلوں کو نکاسی آب کے لیے مانیٹر کریں اور ضروت پر ردعمل دیں، کمشنر لاہور نے کہا کہ ایل ڈبلیو ایم سی ٹیمیں بارش رکنے پر صفائی ردعمل دیں، واسا، ایل ڈی اے، ایم سی ایل، سی بی ڈی کی خصوصی ٹیمیں اپنے اپنے ایریاز میں متحرک رہیں۔کمشنر لاہور نے کہا کہ شہر کے 16 مقامات سے بارش کو ریکارڈ کیا جارہا ہے واسا انتظامیہ نکاسیئ آب کیلئے تمام مشینری فعال اور ڈسپوزل سٹیشنز پر بیک اپ کو فعال رکھے، شہر کے تمام سورنگ مقامات پر ایمرجنسی کیمپس نکاسی آب کیلئے فعال رکھے جائیں اور خاص طور پر انڈرپاسز میں نکاسیئ آب کیلئے مشینری فعال رکھی جائے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ بارشی پانی جمع ہونے کیصورت میں نشیبی علاقوں اور مین روڈ ز سے منسلک ایریا میں ایمرجنسی ٹیمیں نکاسی آب کو ممکن بنائیں جبکہ مزید زیادہ بارش کیصورت میں ایمرجنسی ٹیمیں فوری ردعمل دینے کیلئے تیار رہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام ڈسپوزل سٹیشنز کو پوری گنجائش سے فعال رکھا جائے۔کمشنر لاہور نے ٹریفک پولیس کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ورکنگ ڈے اور آفس اواقات ہیں ٹریفک پولیس سڑکوں پر ٹریفک رواں رکھے۔
Read Next
18 گھنٹے ago
قبائلی اضلاع نے بھی ایسا بدترین کرفیو نہیں دیکھا، جیسا آج مریم صفدر کی جعلی حکومت میں لاہور میں لگایا گیا،محمد سہیل آفریدی
19 گھنٹے ago
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ پلاننگ کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف سمن آباد زون میں آپریشن،7 سیل،دو جزوی مسمار
2 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ پلاننگ کا راوی زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،5 سربمہر
2 دن ago
سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی شہریار عارف خان کی ہدایت پر عزیز بھٹی ٹاؤن تاج باغ میں ریلوے ٹریک کے اطراف پڑے ملبے اور کوڑے کو کلئیر کرنے کے لیے 24 گھنٹےکا الٹی میٹم
6 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ ریگولیشن کا تحصیل کینٹ،صدر،واہگہ اور شالیمار میں تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن
Related Articles
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ پلاننگ کا گلبرگ زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن دو مسمار،تین سربمہر
6 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ ریگولیشن کا بیدیاں روڈ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن،تین ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا
6 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ پلاننگ کا عزیز بھٹی زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن تین مسمار، 3 سربمہر
7 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ ریگولیشن کا اوور چارجنگ پر پارکنگ اسٹینڈز مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن،درجنوں سیل،بڑے پیمانے پر گرفتاریاں اور مقدمات درج
7 دن ago

