ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکس جوہر ٹاؤن میں شہر کی 8 اہم شاہراہوں کی کمرشلائزیشن کے پراسس بارے عوامی شنوائی کا انعقاد کیا گیا۔ عوامی شنوائی میں چیف ٹاؤن پلانر ون اسدلزمان، چیف ٹاؤن پلانر ٹو اظہر علی اور نیسپاک حکام نے شرکت کی۔نیسپاک اور ٹاؤن پلاننگ کے افسران نے سروے، ماحولیاتی تجاویز اور اپنی فائنڈنگ پر تفصیلی بریفنگ دی۔عوامی شنوائی میں تاجر ایسوسی ایشن کے نمائندے اور شہریوں نے شرکت کی۔شہریوں نے ان 8 شاہراہوں پر قائم املاک کو کمرشلائزیشن کرنے کے اقدام کو سراہا۔ان شاہراہوں میں خیابان فردوسی جوہر ٹاؤن، وحدت روڈ، قاضی عیسی روڈ، کیمپس برج روڈ، ٹولنٹن مارکیٹ روڈ،ابوالحسن اصفہانی روڈ، سبزہ زار مین بلیوارڈ اور ہمدرد جیل روڈ شامل ہیں۔عوامی شنوائی کے شرکاء نے فیڈ بیک دیتے ہوئے کہا کہ ان شاہراہوں کی کمرشلائزیشن سے کاروباری افراد کو سہولت ملے گی، مثبت کمرشل سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ اجلاس میں ان شاہراؤں پر ماحول دوست اقدامات، سولرائزیشن، رؤف ٹاپ گارڈننگ، سائیکلنگ لین، پارکنگ قوانین کی عملداری و دیگر تجاویز پیش کی گئی۔شرکاء کو ایل ڈی اے لینڈ یوز رولز اور نسیپاک کی رپورٹ بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر ایل ڈی اے ٹاؤن پلاننگ ونگ، میٹرو پولیٹن پلاننگ اور نیسپاک کے افسران نے شرکت کی۔
Read Next
21 گھنٹے ago
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا داتا دربار توسیعی منصوبے اور زیر تعمیر بھاٹی چوک انڈر پاس کا دورہ،چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین کی بریفنگ
3 دن ago
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں ریفارمز لارہے ہیں،وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب
3 دن ago
*ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا ڈی جی پیلرا اکرام الحق اور ڈی سی لاہور علی اعجاز کے ہمراہ ایل ڈی اے سٹی کا دورہ*
4 دن ago
لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے 11 افسران کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے،نوٹیفکیشن
5 دن ago
ایل ڈی اے ٹیموں کا مختلف سکیموں اور ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا میں آپریشن،191املاک سربمہر
Related Articles
وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کی زیر صدارت اجلاس،مثالی گاؤں پروگرام کے لئے مزید 39 ارب روپے مختص کرنے کا جائزہ
5 دن ago
یکم جولائی 2026 سے ایل ڈی اے کی حدود میں کام کرنے والی تمام سکیموں میں فائلوں کی خرید وفروخت ختم کر دی جائے گی،ڈی جی طاہر فاروق
6 دن ago
ایل ڈی اے ٹیموں نےڈیفنس روڈ،علامہ اقبال ٹاون،سبزہ زار،جی ٹی روڈ،گلشن راوی اورسمن آباد میں آپریشن کرکے 208املاک سربمہرکردیں
6 دن ago


