وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ستھرا پنجاب پر عملدرآمد یقینی بنانے ہوئے نشتر ٹاؤن کو ماڈل ایریا بنانے کے لیے ستھرا پنجاب صفائی ٹیموں کی جانب سے صفائی کے بہترین انتظامات کیے جا رہے ہیں۔خصوصی صفائی اقدامات کے تحت شہر کے مضافاتی ٹاؤن کے تمام علاقوں میں زیرو ویسٹ مہم پر عملہ تعینات کر دیا گیا ہے۔نشتر ٹاؤن میں 1500 سے زائد ورکرز ،283 آپریشنل گاڑیاں اور 313 لوڈر رکشے لاہور کی دیہی یونین کونسلز میں مکینیکل سویپنگ،واشنگ اور ڈور ٹو ڈور ویسٹ کولیکشن پر مامور ہیں۔ہلوکی، چندرائے، کاہنہ نو، گجومتہ، بیدیاں روڈ سمیت 22 ہاٹ اسپاٹس اور پلاٹس مکمل طور پر کلیئرکر دئیے گئے ہیں۔آشیانہ روڈ، اعوان مارکیٹ، کچا جیل روڈ اور چونگی امرسدھو میں بھی ہیوی مشینری کے ذریعے ویسٹ کلیئرنس کی گئی۔ ٹاؤن شپ، گرین ٹاؤن اور باگڑیاں کے علاقوں میں کنٹینرز کلئیرنس اور مینوئل سویپنگ کا عمل بھی مکمل کیا گیا۔مزیدبرآں ستھرا پنجاب مہم کے تحت بہترین صفائی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام ٹاؤنز کو مرحلہ وار زیرو ویسٹ کرنے کے اقدامات جاری ہیں۔شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ ستھرا پنجاب کےصفائی عملے سے تعاون کریں۔صفائی سے متعلق شکایات کے ازالے کے لئے ستھرا پنجاب کی ہیلپ لائن 1139پر رابطہ کریں یا سوشل میڈیا کا استعمال کریں ۔
Read Next
20 گھنٹے ago
ایم سی ایل شعبہ ریگولیشن کا سروسز ہسپتال میں بڑا آپریشن،تجاوزات کے ساتھ قبضہ گروپوں کا بھی صفایا
21 گھنٹے ago
سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی شہریار عارف خان فیلڈ میں متحرک،شالیمار ٹاؤن میں صفائی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے مختلف علاقوں کا دورہ
22 گھنٹے ago
کمشنر نعمان یوسف کا نکاسی آب آپریشن و ایریاز کلیرنس جائزہ کے لئے لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ
3 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا واہگہ زون اور عزیز بھٹی زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف گرینڈ آپریشن،7 بڑی کمرشل تعمیرات مسمار
4 دن ago
*بلدیہ عظمٰی لاہور نے اگست میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف آپریشنز کا شیڈول جاری کر دیا*
Related Articles
*بلدیہ عظمٰی لاہور کا مالی سال 2026-27 کیلئے 25 ارب 58 کروڑ 25 لاکھ روپے کا ٹیکس فری بجٹ منظور*
4 دن ago
ہربنس پورہ واقعے میں 11 افراد جاں بحق، اے سی شالیمار کو ہربنس پورہ حادثے کی تفصیلی انکوائری رپورٹ کی ہدایت
5 دن ago




