محمد علی رندھاوا کا سیکٹر H-16 میں زیر تعمیر اسلام آباد ماڈل جیل منصوبے کا دورہ، جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ

چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے سیکٹر H-16 میں زیر تعمیر اسلام آباد ماڈل جیل منصوبے کا دورہ کیا اور اسلام آباد ماڈل جیل منصوبہ پر جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا۔ ممبر انجینئرنگ سید نفاست رضا، ڈی جی ورکس سمیت متعلقہ افسران نے چیئرمین سی ڈی اے کو اسلام آباد ماڈل جیل منصوبے پر جاری ترقیاتی سرگرمیوں میں ہونے والی پیشرفت پر بریفنگ دی۔ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ منصوبہ کے تمام ترقیاتی کاموں کے اعلیٰ معیار اور جلد از جلد تکمیل کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ اسلام آباد ماڈل جیل کے ایڈمن بلاک اور باورچی خانہ کی تعمیر رواں ماہ میں مکمل کی جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ماڈل جیل کے ہسپتال سمیت بیرکس کا کام بھی رواں ماہ میں مکمل کیا جائے۔چیئرمین سی ڈی اے نے اسلام آباد ماڈل جیل کے اطراف دیدہ زیب لینڈ اسکیپنگ اور ماحول دوست شجرکاری کے کام کا آغاز کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ اسلام آباد ماڈل جیل کے اطراف باقی ماندہ باؤنڈری والز کا کام بھی جلد مکمل کیا جائے۔چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ اسلام آباد ماڈل جیل کے تمام داخلی دروازوں کی تنصیب کا کام جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ روڈ انفراسٹرکچر کا کام بھی جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پانی کی فوری فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ٹیوب ویل کی تنصیب کے کام کا بھی جلد آغاز کیا جائے۔چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ ڈرینج اور سیوریج سسٹم کے کاموں کو فوری طور پر مکمل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ماڈل جیل میں بجلی کی فوری فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے آئیسکو کے ساتھ مسلسل پیروی کی جائے۔ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے مزید ہدایت کی کہ پراجیکٹ ڈائریکٹر اور ریزیڈنٹ انجینئرز منصوبے پر جاری تمام تعمیراتی سرگرمیوں کی مؤثر نگرانی کے زریعے اعلیٰ معیار اور جلد از جلد تکمیل کو یقینی بنائیں۔

جواب دیں

Back to top button