وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیر صدارت وزیر اعلٰی ہاؤس میں پارلیمنٹیرینز ڈے جاری

عوامی مسائل کے حل کے لیے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کا ادارہ جاتی اقدام، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیر صدارت وزیر اعلٰی ہاؤس میں پارلیمنٹیرینز ڈے جاری ہے۔جس میں صوبے کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلیاں حلقہ وار مسائل سے وزیراعلیٰ کو آگاہ کر رہے ہیں۔صحت، تعلیم، پانی، سڑکوں، توانائی اور بلدیاتی امور پر حلقہ وار مشاورت جاری، وزیراعلیٰ ترقیاتی، انتظامی اور سروس ڈیلیوری کے امور پر موقع پر ہی فیصلے اور محکمانہ ہدایات جاری کر رہے ہیں۔وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ متعلقہ محکمے ٹائم لائنز کے اندر مسائل کے حل یقینی بنائیں، عوامی مسائل کا ترجیحی حل بانی چیئرمین عمران خان کے گورننس وژن کی عملی عکاسی ہے، عوامی شکایات کو فائلوں میں زیرِ التوا رکھنے کے بجائے فیلڈ لیول پر حل کیے جائیں گے۔ منتخب نمائندوں کے ذریعے آنے والے جائز مسائل حکومتی ترجیحات کا تعین کرتے ہیں۔وزیر اعلٰی نے پارلیمنٹیرینز کی تجاویز کو آئندہ ترقیاتی اور مالی منصوبہ بندی میں شامل کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ عوامی نمائندگان کے جائز مسائل حل نہ ہونے کی صورت میں وجوہات واضح کی جائیں، تاکہ وہ مطمئن واپس جائیں۔عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے پہلے ہی ڈیجیٹل کمپلینٹ سسٹم قائم کیا جا چکا ہے۔ ہم عوامی لوگ ہیں، عوامی مسائل کے حل میں تاخیر یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

جواب دیں

Back to top button