*ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کی زیر صدارت صفا کوئٹہ کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس*

ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ، مجیب الرحمٰن قمبرانی کی زیر صدارت صفا کوئٹہ کے کارکردگی/پیش رفت جائزہ اجلاس کا انعقاد ہوا۔ اجلاس میں صفا کوئٹہ کے پراجیکٹ ڈائریکٹر نے شہر میں گھر گھر کچرا اٹھانے کے نظام، گھریلو سروے اور کوڑا کرکٹ جمع کرنے کی فیس کی مد میں ریونیو کلیکشن سے متعلق اب تک کی پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس میں چیف میٹروپولیٹن آفیسر, بلوچستان پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کے نمائندگان اور میونسپل مجسٹریٹ نے بھی شرکت کی۔پراجیکٹ ڈائریکٹر صفا کوئٹہ نے ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ کو آگاہ کیا کہ جلد ہی سرکی روڈ، یوسف ہومز، ملتانی محلہ اور کاکڑ قلعہ کے علاقوں میں گھر گھر کوڑا کرکٹ جمع کرنے کا عمل شروع کیا جائے گا، جبکہ گھریلو سروے کی تکمیل کے بعد اس نظام کو مرحلہ وار شہر کے دیگر علاقوں تک توسیع دی جائے گی۔ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ مجیب الرحمٰن قمبرانی نے شہری سہولیات کی بہتری پر زور دیتے ہوئے منوجان روڈ، جیل روڈ اور دکانی بابا چوک میں درپیش نکاسیٔ آب کے مسائل فوری طور پر حل کرنے کے احکامات بھی جاری کیے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ صفائی اور نکاسیٔ آب کے نظام میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور عوامی مسائل کے حل کو اولین ترجیح بنایا جائے۔

جواب دیں

Back to top button