چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کا "آسان خدمت مرکز” بلڈنگ منصوبے کا دورہ

چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے پیر کے روز ممبر انجینئرنگ سید نفاست رضا اور متعلقہ افسران کے ہمراہ "آسان خدمت مرکز” بلڈنگ منصوبے کا دورہ کیا۔ انہوں نے "آسان خدمت مرکز” بلڈنگ منصوبے کے تعمیر و مرمت اور تزئین و آرائش کے کاموں میں ہونے والی پیشرفت کا معائنہ کیا۔ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے متعلقہ افسران سے "آسان خدمت مرکز” منصوبے کے تعمیراتی کاموں میں ہونے والی پیشرفت پر بریفنگ لی۔چیئرمین سی ڈی اے کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ "آسان خدمت مرکز” منصوبے کا مجموعی طور پر 95 فیصد سے زائد تعمیراتی کاموں کو مکمل کرلیا گیا ہے۔ انہیں بتایا گیا کہ "آسان خدمت مرکز” منصوبہ پر فنشنگ ورک کا آغاز کردیا گیا ہے۔

بریفنگ دیتے ہوئے چیئرمین سی ڈی اے کو بتایا گیا کہ "آسان خدمت مرکز” پر زیر تعمیر فلورز کی صفائیوں کا کام بھی تیزی سے جاری ہے۔ اسی طرح فرینچر سمیت دیگر ضروری کاموں کو بھی ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جارہا ہے۔ چیئرمین سی ڈی اے کو بتایا گیا کہ "آسان خدمت مرکز” منصوبے کی جلد تکمیل کو یقینی بنانے کیلئے تعمیراتی سرگرمیاں 24/7 جاری ہیں اور جلد ہی منصوبے کو مکمل کرکے عام شہریوں کیلئے کھول دیا جائے گا۔ بریفنگ دیتے ہوئے چیئرمین سی ڈی اے کو مزید بتایا گیا کہ "آسان خدمت مرکز” میں عوامی خدمات و سہولیات کی فراہمی کیلئے جدید ٹیکنالوجی کو استعمال میں لایا جارہا ہے۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ منصوبے پر کام کی جلد تکمیل کے ساتھ اعلیٰ معیار کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ "آسان خدمت مرکز” کے قیام سے اسلام آباد کے شہریوں کو کئی محکموں کی تقریباً سو سے زائد سروسز و سہولیات کا حصول ایک چھت تلے ممکن ہوگا۔ "آسان خدمت مرکز” میں سی ڈی اے کی ون ونڈو فیلیٹیشن سینٹر کی خدمات بھی فراہم کی جائے گی۔چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ "آسان خدمت مرکز” منصوبے کی تکمیل میں کوالٹی کے اعلیٰ معیار پر کسی بھی قسم کا کوئی سمجھوتہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائیگا۔

جواب دیں

Back to top button