پشاور(بلدیات ٹائمز) لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کے دس رکنی وفد نے شوکت کیانی کی زیر قیادت سیکریٹری بلدیات و دیہی ترقی خیبرپختونخوا ظفرالاسلام خٹک سے انکے دفتر کے کانفرنس روم میں باقاعدہ میٹنگ جا انعقاد ہوا۔

جس میں خیبرپختونخوا کے بلدیاتی اداروں کے ملازمین اور پنشنرز کو درپیش مسائل زیر غور لائے گئے۔ اس موقع پر سیکریٹری بلدیات و دیہی ترقی خیبرپختونخوا ظفرالاسلام خٹک نے کہا کہ پہلے مرحلے میں حکومت سے بلدیاتی اداروں کے پنشنرز کی پنشن کی ادائیگی آن لائن کی منظوری حاصل جائے گی جب کہ دوسرے مرحلے میں تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنانے کے لئے کام کیا جائے گا۔سیکریٹری بلدیات کی معاونت ڈائیریکٹر ریفارمز محکمہ بلدیات محمد آفاق اور کنسلٹنٹ محکمہ بلدیات خیبرپختونخوا مس طاہرہ یاسمین بھی موجود تھی۔ سیکریٹری بلدیات و دیہی ترقی خیبرپختونخوا نے بلدیاتی اداروں کے ملازمین اور پنشنرز کے مسائل کو مرحلہ وار حل کرنے کے لئے محکمہ بلدہات و دیہی ترقی کے ڈائیریکٹر ریفارمز محمد آفاق ، کنسلٹنٹ طاہرہ یاسمین اور لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کے سرپرست اعلیٰ شوکت کیانی ، صدر حاجی انور کمال مروت اور جنرل سیکریٹری سلیمان خان ہوتی پر مشتمل سب کمیٹی جا اعلان کیا گیا کمیٹی بلدیاتی اداروں کے مسائل کے حل تک کام کرتی رہے گی۔ فیڈریشن کی طرف سے تنخواہوں اور پنشن کی آن لائن ادائیگی یقینی بنانے، فرسودہ اکاؤنٹنگ سسٹم ہرسنل لیجر اکاونٹ کے خاتمے ، سروس سٹرکچر ہر فوری عملدرآمد یقینی بنانا، اکاؤنٹ فور کے نفاذ ، دستکاری سکولز کی بحالی، 2 فیصد منتقلی جائیداد ٹیکس کی بحالی، کرونا وباء کے دوران ختم کئے گئے 120 مختلف ٹیکسز کی بحالی، ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے گذشتہ سال کے منتقلی جائیداد ٹیکس کی 85 فیصد آمدنی کی متعلقہ TMAs کو فوری ادائیگی ، بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی طرف سے نقشہ جات کی منظوری کی مد کی جمع آمدن کی بلا تاخیر متعلقہ لوکل کونسلز کو ادائیگی کرنا جیسے مطالبات پیش کئے گئے
جن پر مرحلہ وار حل کی یقین دھانی کرائی گئی۔ فیڈریشن کے وفد میں صدر حاجی انور کمال خان مروت، چیئرمین محبوب آللہ ، جنرل سیکریٹری سلیمان خان مروت ، نائب صدر حافظ کریم داد کے ساتھ ساتھ دیگرز میں شاد خان، مراد علی، فتح اللہ، محمد ریاض وغیرہ بھی شامل تھے، میٹنگ کی شروع میں حافظ کریم داد نے تلاوت کلام پاک فرمائی اور اجلاس کے شروع میں فیڈریشن کے سرپرست اعلیٰ اور صدر کی طرف سے سیکریٹری بلدیات و دیہی ترقی خیبرپختونخوا کو ان تعیناتی پر پھولوں کے گلدستے پیش کئے گئے اور میٹنگ کا اختتام دعائیہ کلمات سے کیا گیا اور سیکریٹری بلدیات و دیہی ترقی کی طرف سے بلدیاتی اداروں کے ملازمین اور پنشنرز کے مسائل کو حل کرنے کی یقین دھانی کرائی گئی ھے۔






