کراچی(بلدیات ٹائمز)میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے باغِ ابنِ قاسم، کلفٹن میں قائم 150 مکعب میٹر بایوگیس پلانٹ کا دورہ کیا، جو سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ (SSWMB) ڈسٹرکٹ ساؤتھ کی جانب سے مکمل کیا گیا ہے، دورے کے موقع پر متعلقہ افسران بھی موجود تھے، میئر کراچی نے منصوبے کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے پر ڈسٹرکٹ ساؤتھ کی ٹیم کی مشترکہ کاوشوں اور کارکردگی کو سراہتے ہوئے اسے پائیدار ویسٹ مینجمنٹ اور صاف توانائی کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا،میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ یہ بایوگیس پلانٹ روزانہ تقریباً ڈیڑھ سے دو ٹن نامیاتی کچرا پراسیس کر رہا ہے، جس سے 120 سے 150 مکعب میٹر بایوگیس پیدا ہوتی ہے، انہوں نے کہا کہ اس بایوگیس میں 55 سے 65 فیصد میتھین شامل ہے جو ماہانہ تقریباً 45 سے 55 ایل پی جی سلنڈرز کے برابر توانائی فراہم کرتی ہے،ایسے منصوبے نہ صرف متبادل توانائی کا ذریعہ ہیں بلکہ ماحولیاتی تحفظ میں بھی نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ بایوگیس منصوبے کے ذریعے کچرے کی ترسیل اور لینڈفل سائٹس پر اخراجات میں نمایاں کمی آ رہی ہے جبکہ سالانہ تقریباً 250 سے 300 ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں کمی ممکن ہو رہی ہے، اس کے ساتھ ساتھ پارکس اور گرین بیلٹس کے لیے نامیاتی کھاد (بایو سلری) کی فراہمی بھی ممکن بنائی جا رہی ہے جو شہر کو سرسبز بنانے میں مددگار ثابت ہو گی، دورے کے دوران میئر کراچی نے ہدایت کی کہ کیٹل کالونی، ملیر جیسے علاقوں میں بڑے بایوگیس منصوبوں کے لیے فزیبلٹی اسٹڈیز کا فوری آغاز کیا جائے کیونکہ یہ علاقے نامیاتی اور مویشیوں کے کچرے کی بڑی مقدار پیدا کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ویسٹ ٹو انرجی منصوبے کراچی کے لیے ناگزیر ہیں اور بلدیاتی سطح پر قابلِ تجدید توانائی کے فروغ کو مزید وسعت دی جائے گی، میئر کراچی نے کہا کہ صاف، سرسبز اور توانائی کے حوالے سے خود کفیل کراچی ان کا ہدف ہے جس کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔
Read Next
23 گھنٹے ago
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا باغِ جناح فریئر ہال میں چھٹے سالانہ میری گولڈ فلاور شو کا افتتاح
23 گھنٹے ago
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کے ایم سی افسران کے خلاف کراچی کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے الزامات پر انکوائری کا حکم
2 دن ago
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے عزیز آباد میں لال قلعہ پارک سمیت پانچ پارکس کا افتتاح کردیا۔
3 دن ago
کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن اور چینی کمپنی کے درمیان تکنیکی تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط
4 دن ago






